پاک فیڈریشن کے پلیٹ فارم سےقدیر احمد خان کو زبردست خراج تحسین. کلچرل کونسل کی طرف سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی
بارسلونا(مظہرحسین راجہ)پاک فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے بارسلونا کیمیونیٹی کا یورپ کے مشہور صوفی گائیک اور نعت خواں قدیر احمد خان کو زبردست خراج تحسین. کلچرل کونسل کی طرف سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔اہل بارسلونا کا انوکھا اظہار محبت۔ پروگرام کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت میاں عاصم رزاق نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم مظہر حسین راجہ نے پیش کی۔ قدیر خان صاحب کی اسٹیج پر آمد کے دوران حاضرین نے اپنی سیٹوں سے کھڑے ہو کر استقبال کیا،
کوارڈینیر ملک جنید اعوان نے پھول پیش کیے اور ہال تا دیر تالیوں سے گونجتا رہا۔ ہال کی تمام سیٹیں بھری پڑی تھیں اور خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ قدیر خان صاحب کی صوفی کلام کی دو وڈیو ریلیز کی گئیں ہیں جن کا عنوان ہے "علی مولا” اور "نچنا پیندا اے”۔ اس دوران حاضرین اپنی سیٹوں پر جھومتے رہے، نعرے لگاتے رہے اور کچھ اسٹیج پر "صوفی دھمال” ڈالتے رہیے۔
دونوں وڈیوز بہت کمال کی ہیں اور یہ یوٹیوب ٹی چینل یعنی "QKhan TV” پر اپ لوڈ ہو چکی ہیں جنھیں سوشل میڈیا پر بھی عوامی کی بہت پذیرائی مل رہی ہے۔پروگرام کے دوران معروف صحافی حافظ احمد نے قدیر اےخان کی ابتدائی زندگی سے یہاں تک سفر اور صوفی میوزک و نعت سے لگاؤ بارے لائیو انٹرویو کیا اور نظامت کے دوران بھی ان کی زندگی کے مختلف پہلووں کو اجاگر کرتے رہے۔ علاؤہ ازیں چوہدری ثاقب طاہر، کامران مظفر، جاوید مغل، شہباز احمد کھٹانہ، چوہدری محمد اقبال ، مسز شنیلہ جبیں زاہدی، کامران خان ، راجہ شفیق کیانی، راجہ ساجد محمود ، حافظ عبدالرزاق صادق اور راجہ شفیق تبسم نے اپنے اپنے انداز میں قدیر اےخان کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی صوفی میوزک، نعت اور پاکستانی کلچرل کی اسپین اور یورپ میں خدمات کو سراہا۔
آخر میں قدیر احمد خان صاحب نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ کلچرل کونسل کے فورم سے تمام اہل بارسلونا نے میری زندگی میں ہی میری خدمات کو سراہا ہے جس کے لیے میں بہت شکر گزار ہوں جبکہ کونسل کے ممبر مظہر حسین راجہ کے وہ خصوصی معترف ہوئے جن کی سپورٹ و معاونت سے اتنا بڑا پروگرام ان کے اعزاز میں منعقد ہوا۔ انھوں نے اپنی فیملی کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے وہ اپنا فن موسیقی زندگی بھر بتدریج آگے بڑھاتے رہیے اور فیملی و بچوں کی ہمیشہ مکمل سپورٹ ان کے ساتھ رہی ۔
کلچرل کونسل اور پاک فیڈریشن کے تمام ممبران کا بھی انھوں شکریہ ادا کیا جنھوں نے خوبصورت شام آن کے نام کی۔ میڈیا نے بھر پور کوریج کی جبکہ دوست نیوز چینل نے پروگرام لائیو نشر کیا اور جو احباب نہیں دیکھ سکے وہ Dost News Europe کے چینل پر مکمل ریکارڈنگ دیکھ سکتے ہیں۔ تمام میڈیا کا بہت شکریہ