بلدیہ بارسلونا کے زیراہتمام منجوئیک قبرستان کا جنازہ گاہ تیار،میت کے غسل سے لے کر نماز جنازہ کی ادائیگی تک کے تمام انتظامات
بارسلونا(دوست نیوز)بلدیہ بارسلونا کے زیراہتمام منجوئیک قبرستان کے جنازہ گاہ تیار ہوگیا،میت کے غسل سے لے کر نماز جنازہ کی ادائیگی تک کے تمام انتظامات اور سہولیات فراہم کردی گئی ہیں،بلدیہ بارسلونا ڈائریکٹر قبرستان ،جنازہ گاہ اور ڈائریکٹر امیگریشن اور مذہبی امور نے بریفنگ دی ،
بریفنگ میں پاک کاتالان فیڈریشن کے صدر خالدشہباز چوہان،پاک فیڈریشن اسپین کے محمد شفیق تبسم،احمد سردار کے
علاوہ مراکشی کمیونٹی کے نمائندگان نے شرکت کی
بریفنگ کے دوران شرکا کوبتایا کہ یہ سہولت ہفتہ اور اتوار سمیت ساتوں دن دستیاب ہو گی جو بالکل فری ہے اور تھوڑا سا Tasa ہو گا جس بارے جلد آگاہ کر دیا جائے گا۔ اور بارسلونا سے باہر رہنے والے لوگ بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تمام "Tanatorios” یعنی funeral homes کو بذریعہ ای میل اس سروس کے بارے میں بلدیہ نے آگاہ کر دیا گیا ہے البتہ مسلم ایسوسی ایشنزبھی اپنی کمیونٹیز کو اس سہولت کے بارے میں آگاہ کر دیں۔
وضو کرنے، نماز پڑھنے، جنازہ پڑھنے اور میت کو غسل دینے کی سہولت ایک ہی جگہ پر بارسلونا بلدیہ کی طرف سے مسلم کمیونیٹیز کو مہیا کر کے ایک بہترین پراجیکٹ کی تکمیل کی گئی ہے جس کی بارسلونا و گرد نواح میں بسنے والی مسلم کمیونٹی کو اشد ضرورت تھی