کاتالونیا انتخابات،پاکستانی کسی بھی بڑی پارٹی کی انتخابی فہرست میں شامل نہ ہوسکے
بارسلونا:12مئی 2024کو اسپین کے ریجن کاتالونیا اسمبلی کے انتخابات
ہونے جا رہے ہیں ،جمعرات 25اپریل کو انتخابی مہم شروع ہوگئی ہے،اور تمام پارٹیز نے اپنی اپنی انتخابی فہرست جاری کردی،فہرستوں کے مطابق کسی بھی بڑی پارٹی سوشلسٹ کاتالونیا،اسکیراریپبلیکانا،پی پی،سیوتادانس،جنتس پر کاتالونیا میں پاکستانی جگہ نہیں بنا سکے،
اسکیرا پور ہسپانیہ نے اپنے 12افراد کی فہرست جاری کی ہے جس میں ڈاکٹر ہما جمشید بشیراورمحمدافضال شامل ہیں
جبکہ اسکیراریپبلیکانا اور سوشلسٹ پارٹی میں مراکشی،بنگالی،لاطین امریکن شہری اپنے ممالک کی نمائندگی کررہے ہیں