قومی شناختی کارڈ کی فیس میں کمی اور اسپین کی پاکستان کے ساتھ دوہری شہریت کا معاہدہ کیاجائے،حاجی اسد کا وزیرخارجہ سے مطالبہ
لندن/انٹرنیشنل افئیرز کے زیراہتمام کانفرنس میں وزیر خارجہ پاکستان
اسحاق ڈار نےاوورسیز پاکستانیوں سے آن لائن خطاب کیا،مسلم لیگ ن اوورسیز کے 35ممالک کے عہدیداران نے شرکت کی، اسپین سے صدر مسلم لیگ ن اسپین حاجی راجہ اسد حسین نے نمائندگی کی
اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن اسپین حاجی راجہ اسد حسین نے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے قومی شناختی کارڈ کی ہوشربا فیس کی کمی کا مطالبہ کیا اور اسپین میں مقیم پاکستانیوں کی دوہری شہریت پر کام کرنے کا کہا کہ حکومت پاکستان اس مسئلہ پر اسپین حکومت سے بات کرے
آن لائن میٹنگ میں راجہ ساجد محمود بھی موجود تھے اسحاق ڈار کو وزیرخارجہ بننے پر مبارکباد دی۔اسحاق ڈار نے اوورسیز پاکستانیوں کی منشور کے مطابق خدمت کرنے کا عزم ظاہر کیا