کاتالان کرکٹ فیڈریشن نے اسپانسر کیٹیگریزی متعارف کرادی،تقریب میں پاکستانی بزنس کمیونٹی اور مقامی حکومتی شخصیات کی شرکت

بارسلونا/کاتالان کرکٹ فیڈریشن کی جانب سے اسپانسر کے لئے بزنس مین کمیونٹی کے ساتھ مقامی ریسٹورنٹ پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔جس میں ہوگو فریر ڈپٹی مئیر سانت ادریا دے بسوس،فرانسسکو بورگوس کونسلر اور اسپورٹس کا انچارج سانت ادریا دے بسوس نے خصوصی شرکت کی،

 محمد سلیمان گوندل کاتالان کرکٹ فیڈریشن اور بزنس مین کمیونٹی کے لئے کوارڈینیٹر مقرر کئے گئے ہیں،اور آج کی تقریب کو آرگنائز بھی انہوں نے کیا۔تقریب سے کوارڈینیٹر محمد سلیمان گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکاتالان کرکٹ فیڈریشن کی جانب سے سجائی گئی تقریب میں آپ تمام مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتا ہوں ،کہ آپ فیڈریشن کی دعوت پر یہاں تشریف لائے 

کاتالان کرکٹ فیڈریشن کا بھی بہت شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا اور آج آپ سے مخاطب ہونے کا موقع دیا،کاتالان کرکٹ فیڈریشن کاتالونیا میں کرکٹ کے فروغ کے لئے گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصہ سے خدمات سرانجام دے رہی ہے اور ایشائی کمیونٹی کے بچوں اور جوانوں کے لئے کرکٹ کے میدان آباد کئے ہوئے ہے۔ آپ لوگوں کو یہاں دعوت دینے کا مقصد یہ ہے کہ ہمیں اپنی نئی نسل کو اس کھیل سے جوڑے رکھیں تو اس کے لئے ہم سب کو ایک قدم آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا 

کاتالان کرکٹ فیڈریشن نے آج مجھے ایک ذمہ داری دی ہے کہ میں فیڈریشن اور بزنس مین کمیونٹی کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکوں،مجھے کوارڈینیٹر بنایا گیا ہے میری کامیابی تبھی ممکن ہے جب ہم سب مل کر کام کریں گے۔ مجھے امید ہے کہ آپ ہمارے ساتھ اسپانسرز کے ذریعے تعاون کریں گے 

چیئرمین کاتالان کرکٹ فیڈریشن چوہدری امانت حسین مہر، صدر غلام صابر،رابرٹ مسیح نائر اور دیگر نے فیڈریشن کے اسپانسر پروگرام پر روشنی ڈالی۔

چیئرمین کاتالان کرکٹ فیڈریشن چوہدری امانت حسین مہرنے فیڈریشن اور اسٹیڈیم کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب حالات ہمارے کنٹرول میں ہیں ایک ایسا وقت بھی آیا کہ لگتا تھا کہ ویدریرس والا گراونڈ ہاتھ سے نکل جاناہے،اور مقامی اداروں کے ساتھ بھی تعلقات معمول پر نہ تھے اب بہت بہتری آئی ہے۔انہوں نے بارسلوناT20ٹورنامنٹ اور سی پی ایل ٹورنامنٹ کے حوالہ سے بھی بریفنگ دی

چوہدری امانت حسین مہر نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو کرکٹ سے جوڑے رکھنے کے لئے عملی اقدام کی ضرورت ہے جس کے لئے ہم سب کو آگے آنا ہونا۔

رابرٹ مسیح،غلام صابر اور جیراد نے اسپانسر کے لئے کیٹیگریز پر بات کی اور اسپانسر کرنے والے کو کیا فوائد حاصل ہونے پر مکمل بریفنگ دی،انہوں نے کہا کہ فیڈریشن اپنے تمام فنانسرز کو عزت واحترام دے گی۔چوہدری امانت حسین مہر کی جانب سے دو کرکٹ گراونڈ بنائے جانے پر حافظ غلام سرور نے کہا کہ ان کی کاغذی کارروائی مکمل ہوگئی ہے اور جلد ہی تیاری کے مراحل شروع ہوجائیں گے ،ان دو گراونڈ کےساتھ ہمارے پاس چار گراونڈ ہوجائیں گے۔

اس موقع پر رانا احسن اور چوہدری قاسم جکھڑ اور محمد سلیمان گوندل نے اسپانسر دئیے محمد سلیمان گوندل نے مزید اسپانسر دینے کا وعدہ بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے