نوجوان پر تشدد،دو کاتالان پولیس اہلکاروں کو سزا سنا دی گئی

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)نومبر 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران بارسلونا سنٹر میں ایک نوجوان پر تشدد کرنے کے جرم میں 2 کاتالان پولیس اہلکاروں کو 7 سال، 1 اہلکار کو 3 سال، اور 1 کو 1 سال قید کی سزا۔
بارسلونا ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق پولیس اہلکاروں کو 14 ہزار یورو ہرجانہ بھی اداء کرنا ہو گا۔
عدالت نے پولیس اہلکاروں کو نوجوان پر تشدد کے بعد پولیس رپورٹس میں جعل سازی کا مرتکب بھی قرار دیا ہے۔
فیصلہ آنے پر کاتالان حکومت نے مذکورہ پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔یاد رہے کہ پولیس کارروائی کے دوران ایک ہمسائے نے ویڈیو بنائی تھی جو کہ عدالتی تحقیقات میں بنیادی معاون ثابت ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے