چینی جوڑے کی تبیدابو پارک میں 60اجنبی مہمانوں کے جھرمٹ میں شادی

بارسلونا:چینی جوڑے زینگ یاسوئی اور لی شو نے منگل کے روز بارسلونا کے تبیدابو تفریحی پارک کے خوبصورت نظارے میں درجنوں اجنبیوں مہمانوان کے سامنے شادی کے بندھن میں بندھ گئے
جوڑے نے میٹ اپ ایپ کے ذریعے لوگوں کو بارسلونا تبیدابو میں شادی میں شرکت کی دعوت دی
” دلہن زینگ یاسوئی نے اپنی شادی سے ایک دن قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم چین سے ہیں اور بارسلونا میں یہ ہم پہلی بار آئے ہیں یہ جوڑا اسپین سے محبت کرتا ہے کیونکہ "حیرت انگیز فن تعمیر اور متحرک ثقافت”ان میں بارسلونا”سب سے زیادہ سفارش کردہ جگہوں میں سے ایک ہے”۔
جوڑے کے پاس پہلے ہی چین سے شادی کا سرٹیفکیٹ موجود ہے،انہوں نےصرف کاتالان کے دارالحکومت میں تقریب منعقد کی
جوڑے نے میٹ اپ پر ایک پروگرام کرنے کا فیصلہ کیا، ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم جو کہ ایک جیسی دلچسپی رکھنے والے لوگوں کے لیے ذاتی اور ورچوئل سرگرمیوں کی میزبانی اور ان کو منظم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یاسوئی نے کہاہماری خواہش تھی کہ "اُن لوگوں کے ساتھ جشن منایا جائے جن سے ہم پہلے کبھی نہیں ملے تھے۔”انہوں نے مزید کہا کہ "وہ اپنی نیک تمناؤں اور مہربانی کے ساتھ یہاں آئے ہیں، میرے خیال میں یہ ہمارے لیے ایک ناقابل فراموش اور بامعنی تجربہ ہو سکتا ہے۔”
انہوں نے بتایا کہ تقریباً 220 لوگوں نے آن لائن تصدیق کی تھی کہ وہ شادی میں شرکت کریں گے، لیکن آخر میں تقریباً 60 مہمان ساتھ آئے۔ایک روز قبل بارش اور طوفان کی وجہ سے بھی شاید لوگ نہیں آئے حالانکہ شادی کے روز صرف ابرآلود موسم تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے