زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا

—فائل فوٹو 

بھارتی معروف کرکٹر، سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنے ہونے پر غصہ زمین اور کوڑے دان پر نکال دیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

آئی پی ایل کے میدان سے ویرات کوہلی کی آؤٹ ہونے پر ایمپائر سے لڑائی کے بعد ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

آئی پی ایل کی ٹیم کے کے آر کے کھلاڑی ویرات کوہلی کو گزشتہ دنوں آر بی سی کے خلاف میچ کے دوران ایمپائر نے آؤٹ قرار دیا، یہ بات ویرات کو ذرا نہیں بھائی اور انہوں نے ایمپائر کے ساتھ لڑائی شروع کر دی۔

بعد ازاں ویرات کوہلی کو اس تنازع پر ہرجانے کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

اس میچ سے ایک اور ویڈیو وائرل ہے جس میں ویرات کو میدان میں ایمپائر سے لڑائی کے بعد پویلین لوٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو میں ویرات کوہلی کو بلاّ پہلے زمین پر اور پھر کوڑے دان کو مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے مطابق ویرات کوہلی نے ناصرف کوڑے دان کو بلاّ مارا ہے بلکہ کوڑے دان کو گرا بھی دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے