ہاکی ٹیم کی از سر نو تعمیر کرنی ہے، سینئر پلیئرز کو لانا ہے، کوچ قومی ٹیم

فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ رولنٹ اولٹمنز نے کہا ہے کہ ہاکی ٹیم کی از سر نو تعمیرکرنی ہے، سینئر پلیئرز کو لانا ہے۔ 

نصیربندا ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رولنٹ اولٹمنز کا کہنا تھا کہ پرو لیگ کےلیے کوالیفائی کرنا ہمارا مقصد ہے۔

رولنٹ اولٹمنز نے کہا کہ کھلاڑیوں کی تکنیکی مہارت بہتر کرنا ہوگی، فٹنس پر کام کر رہے ہیں۔

قومی ہاکی ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ ہاکی میں بہتری کےلیے ڈومیسٹک لیول پر مقابلوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نچلی سطح پر کوچنک اسٹاف کو ٹریننگ دینی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے