پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

سیریز کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے اس میچ میں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ڈیو فیکٹر کی وجہ سے بولنگ  کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

انکا کہنا تھا کہ ہمارے دو پلیئرز انجرڈ ہیں، اس میچ کےلیے چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ محمد عامر ، عماد وسیم ، فخر زمان اور زمان خان پلیئنگ الیون میں شامل کیے گئے ہیں۔ 

بابر اعظم نے کہا کہ محمد رضوان اور عرفان خان ان فٹ ہیں جبکہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو ریسٹ دیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں لیکن مجھے نام یاد نہیں۔ 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ 

دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے زیر کیا جبکہ تیسرے میچ میں مہمان ٹیم نے بھی اسی مارجن سے کامیابی سمیٹی۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے