انتہائی دائیں بازو کی آزادی کی حامی علیانکا کاتالانا دو نشستیں جیت کر پارلیمنٹ میں داخل
بارسلونا/انتہائی دائیں بازو کی آزادی کی حامی علیانکا کاتالانا Aliança Catalanaنے اتوار کے انتخابات میں دو نشستیں جیت کر پہلی بار کاتالان پارلیمنٹ میں داخل ہوئی ہے۔
پارٹی کی رہنما سلویا اوریولس گزشتہ سال کے بلدیاتی الیکشن کے بعد سے رپول Ripollکی مئیر بننے کے بعد سامنے آئی اور Girona صوبے کے رہائشیوں کے مفادات کی نمائندگی کررہی ہے
پارٹی نے للیدا کے حلقے میں بھی نمائندگی حاصل کی، لیکن کاتالونیا کے سب سے زیادہ آبادی والے علاقے بارسلونا میں کسی کو بھی نمائندگی نہیں ملی۔
بلدیاتی انتخابات میں سلویا اوریولس نے شمالی کاتالونیا کی میونسپلٹی رپول میں اپنا نام بنایا، جہاں وہ امیگریشن مخالف ٹکٹ پر میئر منتخب ہوئیں۔ 28 مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اوریولس سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی پارٹی تھی، جس نے چھ کونسلرز جیتے،
Aliança Catalana پارٹی 2020 میں بنائی گئی جب Orriols نے انتہائی دائیں بازو کی جماعت Front Nacional de Catalunya کو چھوڑ دیا تھا،
پارٹی کا پیغام شروع سے امیگریشن مخالف رہا ہے۔ Orriols نے زیادہ تر شہروں جیسے Mataró، Manlleu اور Manresa میں مہم چلائی ہے جس میں مہاجرین کی ایک بڑی تعداد رہائش پذیر ہے تاکہ ان لوگوں سے ووٹ حاصل کیا جا سکے جو اپنی اسلام مخالف پالیسیوں میں شریک ہیں۔ان کی ریلیوں میں امیگریشن مخالف اور اسلام فوبیا کے نعرے لگاتار لگتے رہے ہیں۔
سلویا اوریولس نے اسلام کے حوالے سے ایک ریلی کے دوران کہا، "ہم اس انتخابی مہم میں رجعت پسندانہ، بدسلوکی اور پرتشدد ثقافتوں سے اس بڑے پیمانے پر اور جارحانہ ہجرت کو روکنے کے لیے نکلے ہیں۔”
انتخابی مہم کے دوران اسلامی نقاب کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے اور دیگر سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدواروں پر اس کے استعمال پر حملے کیے گئے۔