کاتالان انتخابات میں سوشلسٹ پارٹی کی کامیابی،ممبران پارلیمنٹ کے اعزاز میں پاکستانی کمیونٹی کا ظہرانہ
بارسلونا: کاتالان انتخابات میں سوشلسٹ پارٹی کی کامیابی، یورپین پارلیمنٹ کی ممبر لاورا بایارین اور ممبر کاتالان پارلیمنٹ ارنستو کاریون کے اعزاز میں محمد اقبال چوہدری ،چوہدری امانت حسین مہر اور حافظ عبدالرزاق صادق کی جانب سےذیشان کبابش ریسٹورنٹ میں ایک ظہرانہ دیا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوقت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت راجہ ساجد محمود نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم قدیر احمد خان نے پیش کی۔نظامت کے فرائض محمد اقبال چوہدری نے سرانجام دئیے
تقریب میں Laura Ballarinممبر یورپین پارلیمنٹ .Ernesto Carriónممبر کاتالان پارلیمنٹ .Sabrin Araibiممبر کاتالان پارلیمنٹ .paulaامیدوار کاتالان پارلیمنٹ.Samuelاسسٹنٹ ممبر یورپین پارلیمنٹ.Joan Ricartٹیکسی سیکٹر.Joan chinoچینی بزنس مین،Sonia Beltránکونسلر سیوتات ویا اور پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی
محمد اقبال چوہدری،محمد شیراز بھٹی،چوہدری امانت حسین مہر،جاوید مغل ،اعجاز پیارا،حافظ عبدالرزاق صادق نے اپنے خطاب میں سوشلسٹ پارٹی کی جیت عوام کی جیت قرار دیا اور کہا کہ ہسپانوی وزیراعظم اور سوشلسٹ لیڈر پیدروسانچز کا فلسطین پر جاندار موقف اور معاشی پالیساں جیت کا باعث بنیں،پاکستانی کمیونٹی کو بھی مبارک باد دی گئی جنہوں نے بڑھ چڑھ کر ووٹنگ میں حصہ لیا۔
سوشلسٹ رہنماؤں نے اپنے خطاب میں پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جیت کی خوشی منانے پر آپ کو بھی مبارک ہواس موقع پر لاورا بایارین نے کہا کہ یورپ کاایک ہی نعرہ ہے انصاف، برابری اور آزادی اور ہم چاہتے ہیں کہ پوری دنیا میں ،جہاں جہاں بھوک ہے افلاس ہے جنگیں ہیں وہ ختم ہوں اور جو لوگ بہتر زندگی کی تلاش میں آتے ہیں وہ راستے میں نا مارے جائیں ان کو حق ہے اسائلم کا ان کو ملنا چاہیے ، یورپ نے بہت سبق سیکھا ہے ہم کوشش کر رہے ہیں جس طرح سارے یورپ نے مل کے کووڈ پر کنٹرول حاصل کیا جو تین سے پانچ سال کا ٹائم تھا ایک ویکسین کے نکلنے کا وہ ایک سال کے ریکارڈ ٹائم میں آ بھی گئی پھر سب لوگوں کو لگ بھی گئی اور پھر جو مالی طور پر نقصان لوگوں کے ہوئے اس کو کم کرنے کے لیے لوگوں کو ایر تے دیے گئے اور کمپنیوں کو بھی امداد دی گئی کسی نہ کسی انداز میں کہ آپ لوگ بھی قرضہ لے لو مدد لے لو بینیفٹ کوئی نہ کوئی دیا گیا تھاتا کہ کاروبار زندگی چلتا رہے۔
یورپی پارلیمنٹ کے انتخاب آرہے ہیں جس کے پاس بھی ووٹ ہے وہ نو9 جون کو جس پہ ووٹ ہو رہے ہیں ہر آدمی ووٹ کرے اور ووٹ اس جگہ پہ کرے جو ہمارے سب سے زیادہ قریب ہیں ہمارے مسائل کو سمجھتے ہیں اس کے حل کرنے کے لیے پہلے کوشش بھی کی ہے اور آئندہ بھی کریں گی انہوں نے کہا ہے کہ جہاں بھی کوئی کمی ہے آپ ہمیں بتائیں ہم اس کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔