ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کے اعزاز میں عظیم الشان جلسہ عام

بارسلونا(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب جناب چوہدری شاہد رضا کوٹلہ بارسلونا اسپین کے دورہ پر تشریف لا رہے جس کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کا بارسلونا ایئرپورٹ پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا انکے اعزاز میں پی ٹی آئی اسپین اور عوامی کیش اینڈ کیری گروپ کے زیر اہتمام مورخہ 19 مئی بروز  اتوار بوقت تین بجے دن بمقام قرطبہ ریسٹورنٹ پورٹ فورم پر ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس میں انکے دوست احباب سمیت پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے چاہنے والے بڑی تعداد میں شرکت کریں گے-

بارسلونا اور گردونواح میں مقیم پاکستانی کمیونٹی،عمران خان،تحریک انصاف اور چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کے چاہنے والوں کو دعوت دی جاتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے