گاڑی کا شیشہ توڑنے پولیس کے ساتھ بدمعاشی کرنے پر پاکستانی گرفتار فوری ملک بدر کرنے کے احکامات

کریمونا(میاں آفتاب احمد)ایک 34 سالہ پاکستانی شخص کو کل رات اٹلی کے شہر اُدینے کے بورگو سٹیشن سے پولیس نے ایک پولیس والے کے ساتھ بدمعاشی کرنے اور نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ شام 7.30 بجے کے قریب، پولیس افسران کو اطلاع ملی کی لیوپارڈی ویا پر ایک شخص راہگیروں کو پریشان کر رہا ھے۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو انہیں وہ شخص مل گیا جس نے الزامات کے مطابق پولیس کے خلاف مزاحمت کی حتیٰ کہ انہیں چھری دکھا کر بھاگ گیا تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ تھوڑی دیر پہلے، 34 سالہ پاکستانی نوجوان نے ایک کھڑی کار پر حملہ کیا تھا، پچھلی کھڑکی اور بیک مرر توڑ دیا تھا۔ اس شخص کو تھانے لے جایا گیا، جہاں وہ شور کرتا رہا۔ آج اسے عدالت میں جج پاولو میلوکو کے سامنے پیش کیا گیا، جنہوں نے گرفتاری کی توثیق کی اور 34 سالہ پاکستانی کو فوری ملک بدر کرنے کا حکم دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے