افغانستان کے شہر بانیان میں فائرنگ میں تین ہسپانوی سیاح مارے گئے

بارسلونا:ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے تصدیق کی کہ افغانستان میں ایک حملے میں مارے گئے تین سیاح ہسپانوی ہیں۔ اس جمعے کو وسطی افغانستان کے شہر بامیان میں نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے کی گئی فائرنگ میں کم از کم تین ہسپانوی سیاح ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے، جیسا کہ امور خارجہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یورپی یونین کے وفد کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزارت قونصلر ایمرجنسی یونٹ نےواضح کیا ہے کہ متاثرہ افراد کی ہر ضرورت پورا کرنے کے ساتھ ان کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
پیدروسانچیز نے سوشل نیٹ ورک لکھا”میں تمام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہوں
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے تصدیق کی ہے کہ صوبہ کے صدر مقام بامیان شہر میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک افغان ہلاک جبکہ چار دیگر غیر ملکی اور تین شہری زخمی ہوئے ہیں۔اس وقت حکام نے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "امارت اسلامیہ افغانستان اس حادثے کی شدید مذمت کرتی ہے، متاثرین کے اہل خانہ سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور یقین دلاتی ہے کہ تمام مجرموں کو ڈھونڈ کر سزا دی جائے گی۔”
اسپین نے کابل میں اپنا سفارت خانہ اگست 2021 سے بند کر دیا ہے جب طالبان نے اقتدار سنبھالا تھا۔ اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی سفری سفارشات میں، خارجہ امور نے سفارش کی ہے کہ "کسی بھی حالت میں افغانستان کا سفر نہ کریں” اور "یاد رکھیں کہ پورے ملک میں اغوا یا حملے کا خطرہ ہے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے