غزہ میں "نسل کشی” کے خلاف بارسلونااور میڈرڈ میں مظاہرے
بارسلونا:بارسلونا سٹی کونسل کے ذرائع کے مطابق تقریباً 2,600 افراد نے آج سہ پہر بارسلونا کے مرکز میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی۔ غزہ میں "نسل کشی” کے خلاف اس ہفتے کو ہزاروں افراد نے میڈرڈ اور بارسلونا میں مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔بارسلونا کے مرکز میں ہونے والے ایک مظاہرے میں اس "نسل کشی” کی مذمت کی جس کے بارے میں وہ سمجھتے ہیں کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں کر رہا ہے۔ میڈرڈ میں، فلسطین میں "نسل کشی” کے خلاف پانچویں ریاستی تحریک کے سلسلے میں میڈرڈ کے پلازہ دیل سول میں سینکڑوں افراد جمع ہوئے ہیں۔ کاتالونیا میں فلسطینی کمیونٹی اور کاتالان سول سوسائٹی کے اداروں کے زیر اہتمام مارچ، Paseo de Gràcia کے سنگم سے Diagonal Avenue سے شروع ہوا جس کا نعرہ تھا "Aturem el genocide a Palestine. Prou Comerç d’Armes amb Israel "(آئیے فلسطین میں نسل کشی بند کریں۔ اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کی تجارت بند کریں)اس موقع پر منتظمین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے، مذمت کی علامتی کارروائی کی جس میں سینکڑوں افراد نے چند منٹ کے لیے زمین پر لیٹ کر غزہ میں شہریوں کے قتل عام کی مذمت کی۔ مظاہرین کی طرف سے نعرے دریا سے لے کر سمندر تک، فلسطین جیتے گا” اور "بائیکاٹ اسرائیل” کے نعرے لگائے گئے ، احتجاجی مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔