سنئیر کشمیری رہنماراجہ طاہرعاشق ایڈووکیٹ کا چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کے اعزاز میں استقبالیہ،اہل بڑھنگ اورکمیونٹی کی بھر پورشرکت

 بارسلونا(دوست نیوز) سنئیر کشمیری رہنما یورپ اور سابق پولیٹیکل سیکرٹری صدر آزاد کشمیر راجہ طاہر عاشق ایڈووکیٹ آف بڑھنگ،راجہ نعیم عاشق،راجہ ندیم عاشق اورراجہ حافظ نصیر عاشق اسپین نے ایم پی اے پنجاب چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کے اعزاز میں پنجاب شنواری ریسٹورنٹ بارسلونا میں استقبالیہ دیا ۔جس میں اہل علاقہ اور  سپین کی سیاسی سماجی شخصیات ملک نوید اعوان،چوہدری اشفاق باغانوالہ،راجہ بشارت حسین ،راجہ مدثر بلانی کے علاوہ کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔معزز مہمان کا گرمجوشی سے پھول پیش کر کے استقبال کیا گیا۔استقبالیہ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ہوا۔اجس کی سعادت چوہدری ایاز مٹھانہ چک اور میاں ذاکر عباس نے حاصل کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ ضیاء صدیق نے سرانجام دئیے ،راجہ ضیا صدیق کی نظامت نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔راجہ حافظ نصیر عاشق نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہااور ایم پی اے چوہدری شاہد رضا کو ممبر پنجاب اسمبلی بننے پر دلی مبارک باد دی،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چوہدری شاہد رضا پہلے بھی اہل حلقہ کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں لیکن اب ان کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری آگئی ہے انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ چوہدری شاہد رضا اپنے ووٹرز کو مایوس نہیں کریں ، تقریب سے چوہدری عبدالغفارمرہانہ،چوہدری نوید وڑائچ،پروفیسر طاہر ،راجہ مظہر حسین نے خیالات کا اظہار کیا اور علاقہ میں چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کی خدمات کو سراہا۔چوہدری شاہد رضا کوٹلہ نے اپنے میزبان راجہ طاہر عاشق ایڈووکیٹ کی سیاسی بصیرت کو سراہتے ہوئے کہامیرے دروازے ہمیشہ آپ کے لیے کھلے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ میں تعمیر ترقی میری پہلی ترجیح ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کوٹلہ میں کئی ترقیاتی کام کرائے ہیں ،چوہدری شاہد رضا نے تمام مہمانوں کا اور اہل بارسلونا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھے جس قدر عزت دی ہے کوشش کروں کا اس کا بھرم رکھوں اور آپ کو بھی ایسی ہی محبت لوٹاوں ،راجہ طاہر عاشق ایڈووکیٹ نے تمام احباب کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا میں رہتا لندن میں ہوں ۔لیکن اسپین میرا دوسرا گھر ہے۔اسپین میں رہنے والے لوگ میرے اپنے ہیں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے