ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر افراد کی شہادت پر پاکستانی کمیونٹی اسپین کے ہر فرد کا دل دکھی ہے
بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)پاک ایران تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور مظلوم فلسطینیوں کی بھر پور حمایت کرنے پر جناب ابراہیم رئیسی صاحب کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارجنرل سیکریٹری، پاک فیڈریشن سپین راجہ شفیق تبسم نے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاک فیڈریشن سپین، کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کی نمائیندگی کرتے ہوئے ہم ایرانی قوم کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ اور ہماری کمیونٹی اس حادثے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔
اللہ تعالیٰ اس حادثے کے سبب شہید ہونے والے ایرانی صدر اور اُن کے ساتھیوں کے درجات بلند اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔آمین