پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کے اعزاز میں عظیم الشان جلسہ
بارسلونا(پ ر) پاکستان تحریک انصاف اسپین اور عوامی کیش اینڈ کیری گروپ کے زیر اہتمام قرطبہ ریسٹورنٹ پورٹ فورم پر پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کے اعزاز میں ایک عظیم الشان تاریخی جلسہ منعقد ہوا جس میں بہت بڑی تعداد میں عمران خان اور تحریک انصاف کے چاہنے والوں نے شرکت کی-قرطبہ ہال اور ہال کے باہر لوگوں کی بہت بڑی تعداد تھی اتنی بڑی تعداد کے لئے ہال کے اندر اور باہر لگائی جانے والی نشتیں کم پڑنے کی وجہ سے شرکا جلسہ کو مسلسل کھڑے رہنا پڑا- شرکا جلسہ کا ہال میں اور ہال کے باہر جذبہ دیدنی تھا وقفے وقفے سے ہال میں عمران خان زندہ باد،تیرا یار میرا یار قیدی نمبر 804،عمران خان تیرا اک اشارہ حاضر حاضر لہو ہمارا،عمران خان کو رہا کرو کے فلک شگاف نعروں سے ہال گونجتا رہا-
جلسہ میں نظامت کے فرائض سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسپین چوہدری عبدالصبور نے ادا کیے-
جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت عثمان چیمہ نے حاصل کی-نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سعادت پی ٹی آئی اسپین کے نوجوان راہنما قمر بٹ جاتریہ نے حاصل کی اس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا جس کے احترام میں ہال میں موجود تمام شرکا کھڑے رہے-
چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کے قریبی دوست راجہ بشارت نے استقبالیہ پیش کیا گیا جس میں انہوں نے چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کو بارسلونا کی سر زمین پر خوش آمدید کہتے ہوئے شرکا جلسہ کا شکریہ ادا کیا-
مقررین نے اپنے خطاب میں ملک میں جاری ظلم و بربریت،عمران خان کی غیر قانونی اور غیر آئینی قید میں رکھے اور تحریک انصاف کے دیگر راہنماوں شاہ محمود قریشی،چوہدری پرویز الٰہی،ڈاکٹر یاسمین راشد و دیگر اور پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکنان کی گرفتاری اور ناحق قید پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملک میں جمہوریت کی بحالی،عدلیہ کی آزادی پر بات چیت کرتے ہوئے فارم 47 پر بننے والی غیر آئینی اور غیر جمہوری حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے یہ حکومت کبھی بھی پاکستان کو بہتر سمت میں نہیں لے کر جا سکتی اور رجیم چینج کے بعد ملک شدید ترین بحرانوں میں پھنس چکا ہے جس کے ذمہ دار فارم 47 پر آنے والے اور انکے سہولت کار ہیں مقررین نے مزید کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانی اپنے محبوب قائد عمران خان کیساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور انکی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ 8 فرروری کو عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دیا تھا اور عمران خان کا مینڈیٹ انکو واپس کر کے حکومت پاکستان تحریک انصاف کے حوالے کی جائے تا کہ عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم بن کر اس کی درست سمت کا تعین کر سکیں-
مقررین میں پی ٹی آئی اسپین کے صدر محمد شیراز بھٹی،سابق صدر محمد شہباز ملک،سینئر راہنما پی ٹی آئی اسپین سید ذوالقرنین شاہ،سابق صدر پی ٹی آئی اسپین شہزاد اصغر بھٹی،معروف کمیونٹی راہنما اور کاروباری شخصیت چوہدری نوید وڑائچ،چوہدری عبدالغفار مرہانہ،پی ٹی آئی اسپین کے سینئر راہنما میاں محمد یونس،چوہدری صفدر وڑائچ،چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کے قریبی ساتھی چوہدری جاوید ماجرہ،نوجوان راہنما و کاروباری شخصیت راجہ حسن اور دیگر شامل تھے-
چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کے قریبی ساتھی راجہ مدثر بلانی نے چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کو پنجاب کی ثقافتی پگ پہنا کر انکو بارسلونا میں خوش آمدید کہا-
پروگرام کو عوامی کیش اینڈ کیری گروپ کے ڈائریکٹر ملک محمد حفیظ ،پاکستان تحریک انصاف اسپین صدر محمد شیراز بھٹی،سید ذوالقرنین شاہ،راجہ بشارت،راجہ حسن،اشفاق باغوالا،راجہ مدثر بلانی،پی ٹی آئی اسپین کے سابق صدر شہزاد اصغر بھٹی،محمد شہباز ملک،چوہدری نوید وڑائچ اور عبدالصبور چوہدری سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسپین نے آرگنائز کیا-
پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری شاہد رضا کوٹلہ نے اپنے خطاب میں آرگنائزرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بارسلونا کی سر زمین پر میرا استقبال اور میرے اعزاز میں منعقدہ جلسہ میں کبھی نہیں بھول سکوں گا جو عزت و احترام بارسلونا سے ملا اسکو ہمیشہ یاد رکھوں گا
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہوں اور انشاءاللہ باقی زندگی عمران خان کیساتھ کھڑے رہتے ہوئے ہی سیاست کروں گا-انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی پی ٹی آئی حکومت آئی اورسیز پاکستانیوں کا لئے ایئرپورٹ پر استقبال کا ڈیسک قائم کرنے کا مطالبہ کروں گا انہوں نے فارم 47 پر بننے والی غیر آئینی و غیر جمہوری حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عمران خان،چوہدری پرویز الٰہی،شاہ محمود قریشی،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے راہنماوں اور کارکنان جو اس وقت غیر آئینی و غیر قانونی ریاست نے اسیر بنائے ہوئے ہیں انکو فوری رہا کیا جائے-
انہوں نے مزید کہا کہ میں عمران خان کا پیغام لے کر پورے یورپ کا دورہ کروں گا اور اپنے اورسیز پاکستانیوں سے ملاقات کروں گا-
جلسہ کے اختتام پر شرکا جلسہ کو عوامی کیش اینڈ کیری گروپ کے ڈائریکٹر ملک محمد حفیظ کی طرف سے عشائیہ دیا گیا شرکا نے نک دا کوکا کو ہال میں دوران عشائیہ اور وقفے وقفے سے دوران جلسہ بھی خوب انجوائے کیا-