مشہور ڈکیٹی کیس کا فیصلہ دو پاکستانیوں کو دو سال سزا

کریمونا اٹلی(میاں آفتاب احمد )اٹلی کی عدالت نے مشہور ڈکیٹی کیس کا فیصلہ سناتے ھوئے دو پاکستانیوں کو دو سال سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق دو پاکستانیوں نے اپنے ہم وطن کو سڑک پر روک کر اس سے بیر پینے کے لیے پیسوں کا مطالبہ کیا اور دھمکیاں دیں پاکستانی نے 50 یورو دے دیے مزید پیسوں کا مطالبہ کرنے اور انکار پر اس پر حملہ کیا اور اس کا پرس نکال کر مزید 20 یورو حاصل کرنے میں کامیاب ھوئے۔اس دوران پولیس کی مداخلت پر کیس درج ھوا اور ایک سال بعد عدالت نے دونوں پاکستانیوں کو دو سال سزا سناتے ھوئے جیل بیج دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے