اسپین اور ناروے کا 28 مئی تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

میڈرڈ/اسپین 28 مئی 2024 کے دن فلسطین کی ریاست کو باقاعدہ تسلیم کرے گا۔ قومی اسمبلی میں آج ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے اس اعلان کے ساتھ یہ بھی کہا کہ حقائق یہ ہیں کہ اسرائیلی صدر نیتن یاہو کا فلسطینیوں کیلئے امن کا کوئی پلان نہیں۔ ایسے میں ہم جیسے ملک خاموش نہیں رہ سکتے۔ ہالینڈ اور ناروے بھی سپین کی اس تحریک میں ساتھ ہیں اور وہ بھی 28 مئی ہی کو فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔ تا کہ فلسطین کو بھی عالمی اداروں میں باقی ممالک کے برابر حقوق دئیے جائیں۔
اہم یورپی ملک ناروے نے بھی فلسطین کو بطور ریاست باقاعدہ تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ اس امر کا اظہار ناروے کے وزیر اعظم جوناس گہر سٹور نے بدھ کے روز کیا ہے۔
وزیر اعظم ناروے نے اس سلسلے میں دو ٹوک کہا ‘ اگر فلسطینی ریاست کو تسلیم نہ کیا گیا تو مشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہو سکتا۔ اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ناروے 28 مئی تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے۔’
واضح رہے یورپی یونین کے کئی رکن ممالک نے بھی حالیہ چند ہفتوں میں اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ وہ بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یورپی ممالک میں یہ رائے پختہ ہو رہی ہے کہ ‘ مشرق وسطی میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل ضروری ہے۔’
ناروے یورپی یونین کا رکن لیکن فلسطین کے امور سے گہرا تعلق رکھتا ہے ۔وہ اوسلو معاہدے میں اہم کردار ادا کرنے والے ملک کے طور پر بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کو اپنے شعوری ذمہ داری سمجھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے