اوورسیز اپنے اپنے گاؤں میں سمال بزنس اور سمال انڈسٹری پروگرام شروع کریں تا کہ ملک میں خوشحالی آئے،مظہر حسین راجہ
بارسلونا: چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کی آمد کے موقع پر بڑھنگ برادران کی طرف سے ڈنر اورخوصورت پروگرام کا اہتمام کیا گیاراجہ طاہرعاشق، حافظ نصیر عاشق، ندیم عاشق اورراجہ نعیم عاشق نے میزبانی کی۔
بارسلونا میں معروف سماجی شخصیت مظہر حسین راجہ نے چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کی سیاسی اور سماجی خدمات کو سراہا ایم پی اے منتخب ہونے کے بعد پہلی دفعہ بارسلونا آمد پر خوش آمدید کہا
انہوں نے کہا کہ سرسال روڈ سیفٹی فلاحی تنظیم کا افتتاح بھی اج سے 10 سال پہلے گاؤں سرسال میں چوہدری شاہد رضا کوٹلہ نے کیا تھا جس پلیٹ فارم سے ہم مسلسل روڈ حادثات کی اگاہی پاکستان اور یورپ بھر میں دے رہے ہیں جبکہ بی ایم ایجوکیٹرز ہمارا بزنس پلیٹ فارم ہے۔
انھوں نے بڑھنگ میں فلاحی کاموں کے لیے اہل بڑھنگ کی خدمات کو سراہا جبکہ ضلع بھمبر میں نارکوٹکس فاؤنڈیشن قائم کرنے پر راجہ نصیر عاشق کو خراج تحسین پیش کیا اور تجویز پیش کی کہ اوورسیز اپنے اپنے گاؤں میں سمال بزنس اور سمال انڈسٹری پروگرام شروع کریں تا کہ ملک میں خوشحالی ائے اور لوگوں کو روزگار ملے۔ اور مزید کہا کہ ہمیں اپنے سیاسی لیڈروں کو اپنے ذاتی جھگڑوں میں ہی نہیں الجھائے رکھنا چاہیے بلکہ ان کے سامنے تعلیم ،صحت، ٹیکنیکل ایجوکیشن اور گاؤں کے دیگر فلاحی منصوبوں کے مسائل رکھنے چاہیے کیونکہ لوگوں کی ضروریات زندگی کہ بے پناہ مسائل ہیں جن کو ہم سب نے مل کر ہی حل کرنا ہے اور اگر سوچیں گے تو منصوبہ بھی تیار ہو جائے گا۔