چوہدری پرویز الہی کی رہائی،پی ٹی آئی ویلنسیا کا جشن،مٹھائی تقسیم کی گئی

ویلنسیا(دوست نیوز)گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف پاکستان کے صدر چوہدری ہرویز الہی کی رہائی ہوئی تو یورپ بھر میں مقیم پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،پی ٹی آئی ویلنسیا کے صدر خرم شہزاد نے مٹھائی تقسیم کی اس موقع پر پنجاب اسمبلی کے ممبر چوہدری شاہد رضا کوٹلہ بھی موجود ہیں،خوشی کی اس تقریب کی نظامت میاں شاہد حمید آرائیں نے کی،

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید قاری زاہدلطیف اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم قمر بٹ جاتریہ نے پیش کی

اس موقع پر خرم شہزاد نے کہا کہ صدر پی ٹی آئی پاکستان چوہدری پرویز الہی نے جوانمردی سے جیل کاٹی ہے آپ نے عمران خان سے وفا کی ہے اوورسیز چوہدری ہرویز الہی سے وفا کریں گے،

شہزادا صغر بھٹی،سید ذوالقرنین شاہ،مہر جمشید احمد،سید فریاد حسین اور دیگر نے چوہدری پرویز الہی کی ہمت اور جرات کو سلام پیش کیا اور کہا کہ چوہدری پرویز الہی نے وفا میں اپنا نام تاریخ میں رقم کروا لیا ہے،چوہدری پرویز الہی کی رہائی سے ستر فیصد پی ٹی آئی بحال ہوگئی ہے باقی کی تیس فیصد عمران خان کی رہائی سے ہوجائے گی اور پھر حقیقی آزادی کی تحریک اپنے جوبن پر ہوگی

صدر پی ٹی آئی ویلنسیا خرم شہزاد نے ایم پی اے چوہدری شاہد رضا کوٹلہ اور بارسلونا سے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ٹی پارٹی دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے