ڈیرہ محمد الیاس سریعہ ،راجہ برادرز کا چوہدری شاہد رضا کے اعزاز میں جلسہ،اہلیان سریعہ کی بڑی تعداد میں شرکت

ویلنسیا(دوست نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شاہد رضا کوٹلہ ان دنوں اسپین میں نجی دورہ پر ہیں گزشتہ روز انہوں نے راجہ فیصل قدوس یوکے،راجہ عبدالقدوس یوکے،راجہ عبدالمعروف یوکے،راجہ فیاض یوکے، راجہ محمد روف اسپین، راجہ حاجی محمد نواز،راجہ وسیم نواز، راجہ ندیم نواز، راجہ عثمان نواز، راجہ محمد علی، راجہ ارتضا علی، راجہ عامر روف، راجہ عاصم روف، راجہ قاسم روف راجہ وسیم نواز،راجہ ندیم نوازاوراہلیان سریعہ کی دعوت پراپنے میزبانوں ملک حفیظ اعوان،ملک نوید اعوان ،ملک شفیق اعوان ،راجہ بشارت حسین،راجہ حسن نعیم ،راجہ مدثر بلانی اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ اسپین کے بڑے شہر ویلنسیا پہنچے تو ان کا اسپانش بینڈ باجے کے ساتھ پھولوں کے گلدستے پیش کرکے گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔

جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ہوا،نظامت کے فرائض راجہ وسیم نواز نے سر انجام دئیے

جلسہ سے مقررین جن میں سابق صدر پی ٹی آئی اسپین شہزاد اصغر بھٹی،راجہ بشارت حسین،چوہدری جاوید ماجرہ ،چوہدری عبدالغفار مرہانہ،چوہدری محمد اشفاق باغانوالہ،سید ذوالقرنین شاہ،مہر جمشید احمد،میاں شاہد حمید آرائیں،صدر پی ٹی آئی ویلنسیا خرم شہزاد نے اپنے خطاب میں چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کی عوامی خدمت کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ اب بھاری ذمہ داری ملنے پر پہلے سے زیادہ عوام کے مسائل حل کریں گے اور عوامی خدمت کو شعار بنائیں گے۔
چوہدری شاہد رضا کوٹلہ نے اپنے خطاب میں اہلیان سریعہ،ڈیرہ محمد الیاس سریعہ ،راجہ برادرز کا شکریہ ادا کیا اور راجہ محمد الیاس مرحوم(سابق چیئرمین ضلع کونسل)راجہ عبدالروف مرحوم سریعہ کی اہل حلقہ کے لئے دی گئی خدمات کو خراج تحسین ہیش کیا اور کہا کہ ان مرحومین کی اپنے لوگوں سے محبت آج بھی زندہ ہے اور زندہ رہے گی کیونکہ انسانی خدمت گار کبھی نہیں مرتے

چوہدری شاہد رضا کوٹلہ نے اسپین میں مقیم پاکستانیوں اور اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں کے علاوہ اپنے قریبی دوست احباب اور میزبانوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے جس محبت اور خلوص کا مظاہرہ کیا ہے میں اس کا قرض نہیں اتار سکتا لیکن کوشش کروں گا کہ آپ لوگوں کو اتنی ہی عزت دینے کی کوشش کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ آپ جب بھی میرے پاس آئیں اپنا تعارف ضرور کرائیں اور پھر میری جانب سے دیا جانے والا پروٹوکول دیکھیں
انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح ہے کہ میں اوورسیز پاکستانی جو پاکستان کو درحقیقت چلا رہے ہیں ان کو پاکستان میں باقاعدہ پروٹوکول دیا جائے اور ان کو باہر گاڑی تک چھوڑنے کا انتظام کیاجائے جس طرح گھر میں ایک کمانے والے کی عزت ہوتی ہے اسی طرح اس اوورسیز کو جو پاکستان کے لئے کماتا ہے کو عزت دی جائے
جلسہ کے اختتام پر راجہ فیصل قدوس یوکے،راجہ عبدالقدوس

یوکے،راجہ عبدالمعروف یوکے،راجہ فیاض یوکے کی جانب سے چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کو ویلنسیا کی معروف چادر اوڑھائی اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہمارے جلسہ میں آئے اور ہماری عزت افزائی کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے