سیکڑوں ٹیکسی ڈرائیورز کا بارسلونا میں سست مارچ
بارسلونا میں سیکڑوں ٹیکسی ڈرائیوروں نے منگل کو بارسلونا میں ایک سست مارچ کا اہتمام کیا جس کا مقصد رائیڈ ہیلنگ سروسز (VTC) کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔ ایلیتے ٹیکسی یونین سپین کی وزارت ٹرانسپورٹ کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کرے گی۔
ایلیتے ٹیکسی یونین کے ترجمان تیتو الواریز نے میڈیاکو بتایا، "یا تو وہ قانونی طور پر کام کریں گے، یا بارسلونا میں امن نہیں ہوگا۔”
یونین کابیفائی، اوبر اور بولٹ جیسے پلیٹ فارمز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگر وہ کاتالونیا میں کام کرنا چاہتے ہیں، تو انہیں "ہر ایک پر لاگو ہونے والے قوانین کے اندر” کرنا چاہیے۔
الواریز نے کہا کہ”وہ ایک کاروباری ماڈل چاہتے ہیں جس کی ہم کاتالونیا میں اجازت نہیں دیں گے،”
یونین نے اسپین کی وزارت ٹرانسپورٹ کے نمائندوں سے بات کی ہے اور اگلے چند دنوں میں حکام کے ساتھ "اعلیٰ سطح پر” ایک اور میٹنگ کرے گی۔
کاتالان کے دارالحکومت کے ذریعے سست مارچ کا اختتام تقریباً 12 بجے پاسیگ ڈی گراسیا پر ایک اسمبلی کے ساتھ ہوا۔