پاکستان مسلم لیگ ن اسپین کے زیراہتمام بارسلونا میں 28مئی یوم تکبیر کی تقریب

بارسلونا:پاکستان مسلم لیگ ن اسپین کے زیر اہتمام 28 مئی یوم تکبیر کی پروقار تقریب ذیشان کبابش ریسٹورنٹ پر ہوئی جس کی صدارت صدر پی ایم ایل این اسپین راجہ حاجی اسد حسین نے کی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا جس کی سعادت راجہ ساجد محمود اور قدیر اے خان نے حاصل کی۔جبکہ نظامت کے فرائض راجہ ساجد محمود نے سر انجام دئیے۔اور ملی نغمے گا کر قدیر اے خان نے ماحول کو گرما دیا۔

یوم تکبیرکی تقریب سے حاجی راجہ اسد حسین،میاں عمران،سردار محمدارشد،راجہ مشرف،راجہ ساجد،فیاض تارڑ، شہزادہ عثمان،سعد مختار تارڑ،ملک محمد شریف،پروفیسر طاہر اور مرزا ندیم بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 

پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے میں ذوالفقارعلی بھٹو،ڈاکٹر قدیرخان اورمیاں محمد نوازشریف کے جرات مندانہ اقدام سے ممکن ہوا ہے۔مقررین نے ان شخصیات کوپاکستان کا دفاع مضبوط کر کے پاکستان کو پہلا ایٹمی اسلامی ملک بنانے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔مقررین نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے بھارت کے پانچ دھماکوں کے مقابلے میں چھ دھماکے کر کے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا اورامریکہ سمیت کسی ملک کی دھمکیوں سے خوف زدہ نہیں ہوا اور پاکستان کی عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔مقررین نے موجودہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ پنجاب میں مریم نواز شریف بہترین کام کررہی ہیں، سستی روٹی سے لے کر مہنگائی کو ختم کرنے کے لئے دن رات کام کررہی ہیں۔ مقررین نے مزید کہا کہ مرکز میں حکومت پاکستان کو بحران سے نکال کر معاشی ٹائیگر بنا دے گی، اس موقع پر 28 مئی کو ہی اسپین کے فلسطین کو ایک آزاد ریاست تسلیم کرنے پر وزیراعظم اسپین پیدروسانچز اور اسپانش عوام کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب میں مسلم لیگ ن اسپین اور یوتھ ونگ اسپین کے عہدیداران اورکارکنوں کی بھرپور تعدادنےشرکت کی اور ڈاکٹر قدیرخان، میاں نوازشریف، اورافواج پاکستان زندہ باد پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے