جرائم پیشہ اور ایجنٹ مافیا کے پاسپورٹ بلاک ہوئے ہیں،یورپ کے پاکستانی پریشان نہ ہوں،خالد شہباز چوہان

d34a4cc8-e5f4-4833-a035-41f55e1d7dfa

بارسلونا(پ ر)کاتالان فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے  گورنمنٹ پاکستان اور متعلقہ لوگوں سے رابطے کے بعد جو بات سامنے آئی ہے اس میں حقیت ہے کہ کچھ لوگوں کے پاسپورٹ بلاک ہوئے ہیں، لیکن ان میں جرائم پیشہ لوگ اور ایجنٹ مافیا شامل ہے کسی عام بندے اور جو یورپ میں لیگل سٹیٹس رکھتے ہے وہ شامل نہیں،ان خیالات کا اظہار پاک کاتالان فیڈریشن کے صدر خالد شہباز چوہان نے اپنی جاری پریس ریلیز میں کیا۔انہوں نے کہا کہ  ہمارے ملک میں ہوتا ایسے ہی جب کوئی نہیں بات سامنے آتی ہے اس سے فائدہ اٹھانے والے لوگ اپنی دیہاڑیاں لگانا شروع ہو جاتے ہیں ،اس معاملے میں بھی ایسا ہی ہوا ہے آپ کا نام یا کوائف کسی ایسے پاسپورٹ سے ملتے ہیں جو بلاک ہوا تو تب بھی آپ کو روک لیتے ہیں اور پیسوں کی ڈیمانڈ کرتے ہیں لیکن حقیقت کا اس سے کوئی تعلق نہیں پھر ایک سوچے سمجھے طریقے سے اس کو پھیلایا جاتا ہے تا کہ لوگوں میں ایک ڈر پیدا کیا جائے ،یہی ہو رہا ہے آپ پریشان نہ ہوں آپ کو اگر بلاوجہ تنگ کیا جا رہا ہے تو کاتالان فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے آپ کی پوری مدد کی جائے گی کسی بھی بھائی کے ساتھ کوئی ایسا معاملہ پیش آتا ہے توفوری طور پر رابطہ کرے ہم آپ کی مدد کی پوری کوشش کریں گے ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے