بارسلونا کی دو سرکاری یونیورسٹیاں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل

بارسلونا: کارلوٹا زموروسنٹر آف ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ (C-WUR) کے 2024 ایڈیشن میں شائع کی گئی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق بارسلونا کی دو یونیورسٹیاں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہیں۔ ان کا شمار 300 بہترین یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔
درجہ بندی میں UB کو 134 ویں اور UAB کو 196 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اس طرح، یہ دونوں یونیورسٹیاں اسپین میں بالترتیب پہلی اور دوسری بہترین یونیورسٹی بن گئیں۔ تیسرے نمبرپر میڈرڈ کا کمپلیتنس یونیورسٹی ہے۔
میڈرڈ کی کمپلیتنس یونیورسٹی نے اس درجہ بندی میں دنیا میں 244 ویں پوزیشن پر آنے کا جشن منایا ہے، جو اس ادارے کو یورپ کے سو بہترین مراکز میں اور قومی سطح پر تیسرے نمبر پر رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے