پاکستانی طیاروں کی یورپ میں پروازوں پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ نہ ہوسکا
یورپی یونین میں پی آئی اے اور دیگر پاکستانی ایرلائنز کی یورپ کیلئے پروازوں پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ نہ ہو سکا۔ معاملہ اب تھرڈ کنٹری آپریٹر بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔ تھرڈ کنٹری آپریٹر بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے ہے۔
شہری ہوابازی سے متعلق یورپی یونین کے ادارے ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ایاسا کے آج ہونے والے اجلاس میں پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ نہ ہوسکا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایاسا نے پی آئی اے پر عائد پابندی اٹھانے کا معاملہ تھرڈ کنٹری آپریٹر بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔ تھرڈ کنٹری آپریٹر بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔
تھرڈ کنٹری آپریٹر بورڈ کے اجلاس میں پی آئی اے اور دیگر پاکستانی ایرلائنز پر سے پابندی اٹھانے یا نہ اٹھانے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔ بورڈ کے اجلاس میں سیکرٹری ایوی ایشن اور ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری سی اے اے آن لائن شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ایاسا نے سول ایوی ایشن کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔ ادھر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ایاسا کے ٹی سی او بورڈ کا اجلاس اگلے ہفتے ہوگا۔
پابندی اٹھ جانے کی خبریں قبل از وقت ہے، حتمی فیصلہ اگلے ہفتے میں متوقع ہے۔