ساجد محمود صدیقی کی کاتالان پارلیمنٹ کی فارن کمیٹی کے سابق ہیڈ سے ملاقات

بارسلونا: کاتالونیا پارلیمنٹ میں ساجد محمود صدیقی نے پارلیمنٹ کی فارن کمیٹی کے سابق ہیڈ اور کاتالان پارلیمنٹ کے ممبر فرانسسکس سے ملاقات کی اور انھیں مقبوضہ کشمیر میں جاری سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

یاسین ملک کی انڈین جیل میں جعلی اور بوگس مقدموں میں پانچ سال سے زائد عرصہ کی قید اور ان کی بگڑتی ہوئی صحت کے مسائل تیرہ ہزار سے زائد جو قیدی انڈین جیلوں میں قید ہیں ان کے لیے آواز اٹھانے کی درخواست کی۔

پارلیمنٹ کے معزز ممبر کا کہنا تھا کہ کشمیر کے لیے آگے بھی ہم کام کر رہے ہیں بطور خاص انھوں پارلیمنٹ کی فارن کمیٹی نے جو ریزولویشن پاس کیا تھااس کا زکر کیا جب وہ اسے ہیڈ کر رہے تھے۔
انھوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ کاتالونیا کی پارلیمنٹ کشمیروں کے ساتھ کھڑی ہوگی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے