عید الضحی کے فوری بعد دوبارہ سے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کریں گے،شیرازبھٹی

بارسلونا (پ ر ) پاکستان تحریک انصاف اسپین کے زیر اہتمام بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جیل سے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے احتجاج کے پیغام کو مدنظر رکھتے ہوئے پلاسہ کاتالونیا بارسلونا میں احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد ہوا جس میں بڑی تعداد میں خواتین و حضرات اور بچوں نے شرکت کی-

احتجاجی مظاہرے کے شرکا کا جذبہ انتہائی دیدنی تھا اور وہ پرجوش انداز میں نعرے لگا کر عمران خان اور اسیران تحریک انصاف سے اظہار یکجہتی کرتے نظر آ رہے تھے-

احتجاجی مظاہرے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت مرزا ندیم بیگ نے حاصل کی تلاوت کلام پاک کی سعادت قمر بٹ جاتریہ نے حاصل کی-

احتجاجی مظاہرے میں نظامت کے فرائض سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسپین چوہدری عبدالصبور نے ادا کیے-

مقررین نے اپنے خطاب میں فارم 47 کی مسلط شدہ حکومت اور اسکے سہولتکاروں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستان میں جاری فسطائیت کو بند کر کے ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلانے اور عمران خان اور تحریک انصاف کا لوٹا ہوا مینڈیٹ واپس دینے کا مطالبہ کیا-

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی آخری امید صرف عمران خان ہے جس کو ملک کے 25 کروڑ لوگ وزیر پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں اسکو فوری رہا کیا جائے-

مقررین نے ملک میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں سمیت ہر طرح کی ظلم،جبر و فسطائیت اور آئین و انسانی حقوق کی پامالیوں کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ملک بھی اس طرح سے مستحکم نہیں ہو سکتا جب تک وہاں مکمل طور پر نظام انصاف رائج نہ کیا جائے اور وہاں پر عدالتیں مکمل طور پر آزاد نہ ہوں-

مقررین میں پی ٹی آئی اسپین کے صدرمحمد شیراز بھٹی،سابق صدرمحمد شہبازملک،سینئرراہنما پی ٹی آئی اسپین سید ذوالقرنین شاہ،سابق صدرپی ٹی آئی اسپین شہزاد اصغربھٹی،سینئرنائب صدر پی ٹی آئی اسپین چوہدری قاسم رفیق جھکڑ، پاکستان تحریک انصاف اسپین کی سینئرراہنما وبانی آسے سوپ ڈاکٹرہما جمشید،راہنما پی ٹی آئی اسپین سید فخرعباس شاہ،سینئرراہنما پی ٹی آئی اسپین میاں محمد یونس،طاہررفیع،سینئرراہنما پی ٹی آئی اسپین چوہدری عبدالغفارمرہانہ،چوہدری عاطف ظہیرودیگر شامل تھے-

پی ٹی آئی اسپین کے صدر محمد شیراز بھٹی نے اس موقع پر تمام شرکا سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ہم عید الضحی کے فوری بعد دوبارہ سے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کریں گے جس میں آپ تمام لوگ اپنے دوست احباب کے ساتھ ضرور شرکت کریں-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے