اٹلی سے فرانس جاتے ھوئے پاکستانی انسانی اسمگلر گرفتار
اٹلی(میاں آفتاب احمد)اٹالین میڈیا کے مطابق اٹلی کی گواردیا دی فنانزا نے اٹلی سے فرانس جاتے ھوئے ایک انسانی اسمگلر جس کا تعلق پاکستان سے ھے کو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے جس وقت کاروائی کی گاڑی میں دس لوگ اوپر نیچے موجود تھے جن میں سے 3 افراد جو نیچے دب چکے تھے کی حالت خراب تھی۔انسانی اسمگلر کے اٹلی کے کاغذات ختم ھو چکے تھے ۔اٹلی سے فرانس اسمگل کیے جانے والے 10 افراد کا تعلق بھارت نیپال اور پاکستان سے تھا 9 افراد کے پاس اٹلی میں الیگل تھے جبکہ ایک کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ھو چکی تھی۔پولیس نے تفتیش شروع کر دی ھے انسانی اسمگلر کو 15 ہزار سے 50 ہزار یورو فی بندہ جرمانہ متوقع ھے