فارمولا 1بارسلونا میں روڈ شو،ہزاروں شائقین سڑکوں پر جمع

بارسلونا:فارمولا 1 کے ہزاروں شائقین فراری ڈرائیور کارلوس سینز اور الپائن ریزرو ڈرائیور جیک ڈوہان کو روڈ شو میں دیکھنے کے لیے بارسلونا کی سڑکوں پر جمع ہوئے
فارمولہ 1 نے بارسلونا کے مشہور روڈ پاسیج دی گراسیا Passeig de Gràcia بلیوارڈ پر ایک روڈ شو کا انعقاد کیا گیا
فیراری ڈرائیور کارلوس سینز اور الپائن ریزرو ڈرائیور جیک ڈوہان کو دیکھنے کے لئےبارسلوناکے 38,000 کے قریب شائقین سڑکوں پر آ گئے۔
یہ تقریب شام 6 بجے دنیا کی سب سے مشہور گلی میں شروع ہوئی، جس کے پس منظر میں معمار انتونی گاؤدی کے شہکارموجود ہیں
منتظمین نے بتایا کہ پہلی بار F1 کاریں شہر کے مرکز میں چلائی گئیں۔
انہوں نے ایک سرکلر ٹریک میں رونڈ آبوٹ یونیورسیتات اسٹریٹ سے آراگو اسٹریٹ سے پاسیج دی گراسیا بلیوارڈ تک گاڑی چلائی۔
پیڈرو ڈی لا روزا، سابق F1 ڈرائیور، نے بھی پلاکا کاتالونیا کے فین ولیج میں 7 سے 8.30 بجے تک اسٹیج پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ شامل ہونے سے پہلے روڈ شو میں حصہ لیا۔
اسٹیج پر F1 کے CEO Stefano Domenicali اور F1 اکیڈمی کے اراکین بھی موجود تھے۔ F1 کے پرستار دوپہر کے ابتدائی اوقات میں اگلی قطار کی نشستیں محفوظ کرنے کے لیے پہنچے۔
روڈ شو کو دیکھنے کے لئے زیادہ تر شائقین کاتالونیا سے ہیں،لیکن کچھ بین الاقوامی سیاحوں نے بھی روڈ شو میں شرکت کی۔
جیکب اور کیرولین کا کہنا ہے کہ "ہم کل ڈنمارک سے صرف فارمولہ 1 کے لیے آئے تھے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے