سانت خوان کاتالونیا میں سب سے زیادہ منائے جانے والے تہواروں میں سے ایک

بارسلونا:سانت خوان تہوار کی تقریبات کے بعد لاپتہ جانوروں کی رپورٹیں تقریباً دوگنی ہو جاتی ہیں۔ سانت خوان کاتالونیا میں سب سے زیادہ منائے جانے والے تہواروں میں سے ایک ہے، جس میں آگ کا آلاؤ، پٹاخے، کوکا نامی ایک میٹھی، اور موسم گرما کے مشروبات کا جشن منانے کے لیے کھلی فضا میں رقص کیا جاتا ہے
23 جون ریوتیلا دی سانت خوان کے نام سے جانا جاتا ہے، 23جون کی رات کو روایتی طور پر "سال کی سب سے چھوٹی رات” کہا جاتا ہے،
آتش بازی رات کے جشن کا اہم حصہ گردانا جاتا ہے۔ اس سال آتش بازی کی صنعت اس سانت خوان کی فروخت میں 5% اضافے کی توقع کر رہی ہے، جس کا کل کاروبار €23 ملین ہے۔
پورے علاقے میں عام طور پر سڑکوں اور قابل رسائی جگہوں کے قریب1,992 آتش بازی کے اسٹینڈ ہوں گے، جن میں سے اکثر عارضی ہوں گے،
پٹاخون کی فروخت میں اضافہ کی وجہ یہ ہے کہ اس بار تہوار اس سال اتوار کو آرہا ہے، جو خاندانوں اور دوستوں کے گروپوں کو تین دن کے اختتام ہفتہ پر متعدد پارٹیوں سے لطف اندوز ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔
فروخت میں اضافے کی ایک اور وجہ حالیہ بارشیں ہیں، جس نے آگ کا خطرہ کم کیا ہے اور کاتالونیا میں تین سالہ خشک سالی کو بہتر کیا ہے، جس سے پچھلے سالوں کی طرح کچھ علاقوں میں اضافی پابندیوں کی ضرورت ختم ہو گئی ہے۔
اس سال بارسلونا میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کیا جائے گا جس میں کچرے کو جمع کرنے کے دو کنٹینرز اور ایک Palau-solità i Plegamans میں آتش بازی کے فضلے کو ری سائیکل کرنے کے لیے متعارف کرائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے