پاکستان میں اگر کوئی غلط ٹیکس آپ کے نام آجاتا ہے،تو ہم سے رابطہ کریں،ڈاکٹر آصف محمود جاہ

بارسلونا(دوست نیوز)میرامنصب سپریم کورٹ کے جج کے برابر ہے۔ میرے کئے فیصلے کے خلاف صرف صدر پاکستان کو اپیل کی جا سکتی ہے۔ اگرپاکستان میں آپ کو کوئی غلط ٹیکس ادا کرنا پڑا ہو تو ضرور ہم سے رجوع کریں ہم چالیس دن میں مسائل کا حل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ان خیالات کااظہار بارسلونا کے دورہ پر آئے پاکستان کے وفاقی فیڈرل ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے بارسلونا میں معروف بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر کی جانب سے پاکستانی بزنس مینوں کی ایک تقریب میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہم نے ملک کے مختلف شہروں میں اعزازی ایڈوائزر مقرر کر رکھے ہیں۔اسی طرح آج بارسلونا میں بھی تین ایڈوائزرز مقرر کر رہا ہوں جن میں چوہدری امانت حسین مہر پورے یورپ کے ایڈوائزر ہونگے۔ جبکہ چوہدری بلال باسط وڑائچ اوررانا منیرکو اسپین اورنارتھ یورپ کے ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے۔

معروف پاکستانی نژاد اسپانش سماجی شخصیت محمد اقبال چوہدری نے ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی پاکستان کے لئے خدمات کو سراہا اور کہا کہ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی موجودگی میں تارکین وطن کے ٹیکس کے حوالہ سے جو مسائل ہیں وہ حل ہونگے۔

تقریب سےقونصل جنرل مراد علی وزیرنےمجھے نہیں پتہ کہ فلاحی کام بھی کررہے ہیں اور ایک سوسائٹی بھی چلا رہے ہیں، یقینا آپ میں سے بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں میں خیر بانٹتے ہیں تو جو لوگ خیر بانٹتے ہیں جو بھلائی بانٹتے ہیں یقینا وہ لوگ ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں اور ہم ان کو ویلکم کرتے ہیں اورہماری جو کمیونٹی ہے وہ ان کے تجربہ سے اس کا فائدہ اٹھائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ ان کی آرگنائزیشن کو بھی سپورٹ کریں اور اپ سب سے گزارش ہے کہ آپ ان کا جو ویلفیئر کا پراجیکٹس ہیں ان میں آپ جتنا بھی ان کی مدد کر سکتے ہیں،وہ کریں 

معروف پاکستانی بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر نے تمام مہامنوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی ترتیب دی ہوئی تقریب میں شرکت کی اور ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی مفید گفتگو سنی، انہوں نے کہا کہ میرا ذاتی تجربہ ہے کہ پاکستان میں تارکین وطن پاکستانیوں کو ٹیکس مسائل کا سامنا ہے اور ان کا کوئی بہتر حل بھی موجود نہیں ہے۔ اب ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی شکل میں ہمیں مسائل کا حل نظر آرہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ یورپ بھر کے تارکین وطن پاکستانیوں کو اس پلیٹ فارم سے آاہ کریں اور جو مسائل ہیں وہ ہم تک پہنچائیں تاکہ ان کا حل آپ کو مل سکے۔انہوں نے کہا کہ میں بطور کوارڈینیٹر یورپ تمام پاکستانیوں کے لئے دستیاب ہوں ۔

تقریب کے اختتام پروفاقی فیڈرل ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے نئے نامزد ایڈوائزرز کو لیٹرز جاری کئے 

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت رضوان کاظمی نے حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض حافظ عبد الرزاق صادق نے سرانجام دئیے۔آخرمیں چوہدری امانت حسین مہر کی جانب سے تمام مہمانوں کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے