اسپین کے ریجن کاتالونیا میں گائے اور بھیڑیں بلیو ٹونگو وائرس کا شکار
یہ وائرس جو مچھروں کے ذریعے پھیلتا ہے، صرف بھیڑ اور گائےکو متاثر کرتا ہے، جس کی وجہ سے دیگر علامات کے علاوہ ان کی زبانیں نیلی ہوجاتی ہیں۔
اگرچہ یہ وائرس انسانوں پر اثر انداز نہیں ہوتا اور گوشت اور دودھ کا استعمال محفوظ ہے، لیکن کسان اس بات سے پریشان ہیں کہ اگر لوگ خوف کے مارے خریدنا بند کر دیں تو اس کے معاشی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔اس کے علاوہ وائرس کے سب سے زیادہ سنگین علامات میں جانور مر سکتے ہیں، جس سے ان کی پیداوار کم ہو جائے گی۔
عوام کو اس معاملہ میں بالکل بے فکر رہنا چاہئیے کیونکہ اس کا گوشت اور دودھ پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ کاتالان حکومت کے محکمہ زراعت اور لائیو سٹاک کے سیکرٹری جنرل ایلی سیندا گیلومس کہتی ہیں کہ اثرات کو کم کرنے کے لیے، کسانوں نے شہریوں کو مقامی مصنوعات استعمال کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ایک مہم شروع کی ہے۔
کسان ارناؤ ویلومارا کا کہنا ہے کہ "بھیڑ کی کھپت برسوں سے کم ہو رہی ہے، اور بہت کم ریوڑ ہیں۔”سوشل میڈیا پر #XaiDelTerritori مہم کے ذریعے، کسان شہریوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ مقامی مصنوعات خریدیں، انہیں یقین دلاتے ہوئے کہ ان کی کھپت محفوظ ہے۔