یورپی وزرائے اعظم کا مراسلہ بنام یورپی یونین: غزّہ کے بارے میں واضح روّیہ اختیار کیا جائے

اسپین، بیلجیئم، آئرلینڈ اور مالٹا  کےوزرائے اعظم نے یورپی یونین کونسل کے سربراہ چارلس میشل کو ارسال کردہ مراسلے میں مطالبہ کیا ہے کہ یورپی یونین کونسل کے سربراہی اجلاس میں غزّہ کے بارے میں حتمی طرز عمل اختیار کیا جائے۔

اسپین وزارت اعظمیٰ دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم پیدرو سانچز، بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو، آئر لینڈ کے وزیر اعظم لیو وارادکار اور مالٹا کے وزیر اعظم رابرٹ آبیلا نے یورپی یونین کونسل کے سربراہ میشل کو مشترکہ مراسلہ ارسال کیا ہے۔

مراسلے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 14 تا 15 دسمبر کو برسلز میں متوقع یورپی یونین کونسل کے سربراہی اجلاس میں غزّہ کی صورتحال  اور دو حکومتی حل کے بارے میں واضح اور حتمی طرزِ عمل کی تشکیل سے متعلقہ مباحث کو ایجنڈے کا موضوع بنایا جائے۔

مراسلے میں چاروں وزرائے اعظم نے حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کی مذّمت کی اور، بین الاقوامی قانون سے ہم آہنگ شکل میں، اسرائیل کے حقِ خود حفاظتی کا اعادہ کیا ہے۔

وزرائے اعظم نے غزّہ میں شہریوں  کے تحفظ اور امداد کی بلا رکاوٹ ترسیل  کی ضمانت کے لئے یورپی یونین کے مشترکہ فیصلے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے