اسپین کی قومی کرکٹ ٹیم نے چوتھا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
بارسلونا/ ٹی 20 فارمٹ میں مسلسل 14 کامیابیوں کے ساتھ ایک نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔
یاد رہے اسپین کی قومی کرکٹ ٹیم اس وقت ائی سی سی یورپین کوالیفائنگ راونڈ کھیل رہی ،جو انگلینڈ کے جزیرے گینسی میں کھیلا جا رہا ہے
اسپین کی ٹیم اپنے گروپ میں پہلے نمبر پر موجود ہے اور اس بدھ کو اپنا گروپ فائنل کھیلے گی یہ کوالیفائنگ راونڈ انڈیا میں ہونے والے ورلڈ کپ کے سلسلے میں کھیلا جا رہا ہے۔
اسپین کی فائنل میں کامیابی کی صورت میں یورپ کی دو ٹیموں کا فیلصہ 2025 میں ہونے مقابلوں میں کیا جائے گا جو ہالینڈ میں منعقد ہوگا۔
اسپین کرکٹ کے سابقہ مینجر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا اس کامیابی کے پیچھے کھلاڑیوں اور منجمنٹ کی بےشمار محنت اور قربانیاں شامل ہیں
کرکٹ میں چار عالمی ریکارڈ رکھنا کوئی عام بات نہیں یہ ریکارڈ انڈیا ،اسڑیلیا ،انگلینڈ ،پاکستان جیسی مضبوط ثیموں کے پاس نہیں