سیوتات بیا بارسلونا میں موٹرسائیکل سوار کی ٹرک سے ٹکر،موٹر سائیکل سوار ہلاک

بارسلونا(قمرفاروق)سیوتات بیا Ciutat Vellaبارسلونا شہر میں ٹرک کے ساتھ ٹکرانے سے ایک موٹر سائیکل سوار ہلاک ہو گیا۔

اس سال بارسلونا شہر میں سڑک حادثات میں 20 اموات ہو چکی ہیں۔ ایک 54 سالہ موٹرسائیکل سوار پیر کی صبح بارسلونا شہرمیں Ciutat Vella میں ٹریفک حادثے کاشکار ہو گیا۔ 

گواردیا اربانا، بارسلونا فائر ڈیپارٹمنٹ اور میڈیکل ایمرجنسی سسٹم کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں ۔لیکن موٹرسائیکل سوار کی جان نہ بچا سکیں ،گواردیا اربانامتعلقہ رپورٹ بنانے کے لیے حادثے کی وجوہات کی چھان بین کررہی ہے۔بارسلونا سٹی کونسل نے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کیا ہے۔

بارسلونا شہر میں رواں سال ایک حادثے میں ہلاک ہونے والا یہ آٹھواں موٹر سائیکل سوار ہے۔

مرنے والوں میں سے ایک سابق باکسر Xavi Moya ہے، جو Carrer Aragó اور Sicília کے سنگم پر ایک حادثے میں مر گیا۔ اس کے خاندان نے سٹی کونسل کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے کیونکہ ان کا خیال ہے کہ یہ حادثہ ناقص اشارے کی وجہ سے ہوا ہے۔

رواں سال ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 8 موٹر سائیکل سواروں کے علاوہ اسکوٹر پر سوار دو افراد، نو پیدل چلنے والے اور ایک کار کا ڈرائیور بھی شامل ہیں جو روندا دالت پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

بارسلونا سٹی کونسل نے یقین دلایا کہ وہ شہر میں ٹریفک حادثات کو کم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے