ہمیں اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس تباہی سے نمٹنا چاہئیے،اپوزیشن لیڈرالبرتو نویز فیجو

بارسلونا/دوست نیوز/ پی پی کے صدر اور حزب اختلاف کے سربراہ البرتو نویز فیجو‏Alberto Núñez Feijóo نے اس پیر کو میڈرڈ میں پارٹی کے ہیڈ کوارٹر سے ایک ادارہ جاتی بیان دیا ہے، جہاں انہوں نے اسپین کے بادشاہ پر ہونے والے تشدد کی مذمت کی ہے۔

فیجو نے”متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور احیاء کے لیے” Valencian Generalitat کے ساتھ مل کر ایک ‘ویلنسیا پلان’ تیار کیا ہے جو اس سانحے کے اثرات سے باہر نکلنے کا رستہ دکھاتا ہے جس کے لئے ہمیں آگے بڑھنا ہوگا،اور پہلے دن سے ہمیں قومی ایمرجنسی کا اعلان کردینا چاہئیے تھا  "مجھے اب بھی یقین ہے کہ ہمیں ایک قومی ایمرجنسی کا سامنا ہے۔ اگر یہ قومی ایمرجنسی نہیں ہے تو پھر کیا ہے؟”، انہوں نے کہا

‏Paiporta میں ہونے جھگڑے کے بارے میں کہا کہ ہم پرتشدد کارروائیوں کے نا پہلے حامی تھے نا اب ہیں ہم ان کو مسترد کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمیں اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس تباہی سے نمٹنا چاہئیے

انہوں نے Paiporta (ویلینسیا) کے دورے کے دوران بادشاہ فلپے کے "مثالی رویے” کی تعریف کی اور فیلیپ VI اور لیتیزیا کے دورے کے بعد "ہمیشہ ہسپانویوں کی خدمت میں” رہنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے