پاکستان قونصل خانہ بارسلوناکے زیر اہتمام کرسمس اور نئے سال کی خوشی کا کیک کاٹا گیا،گورنر بارسلونا کی شرکت
بارسلونا/کرسمس اور نئے سال کی مبارک کے ساتھ پاکستان قونصل خانہ بارسلوناکے زیر اہتمام زیرصدارت قونصل جنرل مراد وزیر قرطبہ ریسٹورنٹ پورٹ فورم پر ظہرانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں مہمان خصوصی بارسلونا کی مئیر پیپن بلتران Pepin Beltran، subdelegada del Govern a Barcelona تھیں
جس میں پاکستانی مسیحی اور مسلم کمیونٹی نے شرکت کی ،
تقریب سے قونصل جنرل مراد علی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
آپ خود بھی اور اپنے بچوں کو بھی بتائیں کہ سوشل میڈیا کا استعمال احتیاط سے کریں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے 15 پاکستانیوں کی ڈیپورٹ کیا گیا ہے انہوں نے کرسچئین کمیونٹی کوکرسمس کی مبارکباد دی،قونصل جنرل مراد علی وزیر نے قبرستان کے لئے گورنر سے زمین کے ٹکڑے کا مطالبہ بھی کیا ۔انہوں نے کہا کہ میرے لئے سب کمیونٹی برابر ہے قونصل خانہ سب کے ساتھ مساوی سلوک کرتا ہے ۔اس موقع پر انہوں نے سوشلسٹ رہنما حافظ عبدالرزاق صادق کے حوالہ سے کہا کہ آپ کی تقریب حافظ عبدالرزاق کی کوششوں سے انعقاد پذیر ہوئی ہے تقریب کے اختتام پر کرسمس اور نئے سال کی خوشی کا کیک کاٹا گیا