اسپین/ لیریدا میں پولیس موسس دے اسکوادرا پاکستانیوں کے خلاف ہونیوالے ایک نئے واقعے کے ملزم کو تلاش کرنے اور گرفتار کرنے پر کام کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کائیے پیاریس ایک شخص پسٹل کے ساتھ ایک سپر مارکیٹ”گو” میں داخل ہوا ، پسٹل دکھا کرسپر مارکیٹ کے انچارج کو دھمکی دی اور کیش رجسٹر سے رقم لوٹ لی۔ یہ نئی واردات ظاہر کرتی ہےکہ لیریدا میں پیدا ہونیوالی ٹینشن ابھی ختم نہیں ہوئی اور پاکستانی دکانداروں پرمسلسل حملے جاری ہیں، جس سے لڑائی جھگڑے اور زخمی ہونے کے واقعات ہورہے ہیں ۔ واردات کے دوران کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔تقریباً دو ہفتوں سے، لیریداشہر مسلسل فسادات کا کی زد میں ہے، جس میں لڑائی، ڈکیتی اور حتیٰ کہ چاقو کے وار بھی ہوئے ۔ ان واقعات کی وجہ وہ چور ہیں جو دکانوں سے اشیاء چراتے ہیں اور فرار ہو جاتے ہیں،چوروں کا تعلق جنوبی امریکیوں اور مراکش کے شہریوں سے ہے، جو پاکستانی کاروباری حضرات کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔ پولیس نے اس تنازعے کی وجہ سے ہونے والی مسلسل پریشانیوں کے لیے ایک درجن افراد کو گرفتار کیا ہےاب تک کئی لوگ زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ نئے مسائل سے بچنے کے لیے علاقے کی نگرانی کے لیے گواردیا اربانا کو فعال کیا گیا ہے۔
