نیپالی انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک پکڑا گیا،300کے قریب انسانوں کو یورپ اسمگل کیا گیا

میڈرڈ(قمرفاروق)اسپین کی نیشنل پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیپالی نیٹ ورک کو پکڑ لیا ہے یہ نیٹ ورک اسپین میں میڈرڈ یا لاس پالماس کے ایک انڈین فوڈ ریسٹورنٹ کو نیپال سے غیر قانونی تارکین وطن کو فراہم کرتا تھا۔انسانی اسمگلنگ کا یہ گروپ اسپین پہنچانے کا 15,000 یورو اور نیشنلٹی دلوانے کے لئے مزید  5,000 یورو وصول کرتا تھا۔

پولیس نے نو افراد کو جن میں سات میڈرڈ اور دو لاس پالماس سے گرفتار کیا ہے

نیشنل پولیس نے اس نیٹ ورک کی ہسپانوی شاخ کو ختم کر دیا ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ 83 نیپالی تارکین وطن کو غیر قانونی طور پر اسپین منتقل کیا گیا تھا، حالانکہ ایک اندازے کے مطابق اس گینگ نے نیپال کے 300 انسانوں کو اسمگل کیا ہے، جنہیں اس نے بھارت، تھائی لینڈ اور روس کے راستے منتقل کیا تھا۔

نیشنل پولیس نے ایک نوٹ میں وضاحت کی ہے۔ اس گینگ کا ایک حصہ پہلے ہی 2022 میں پکڑا گیا تھا، جس میں 175 افراد کی گرفتاری ہوئی تھی جنہوں نے تارکین وطن کے یورپ اور امریکہ میں غیر قانونی داخلے میں سہولت فراہم کی تھی۔

پولیس نے اس کارروائی کو آپریشن ایورسٹ کا نام دیا ہے، کیونکہ یہ نہ صرف دنیا کے سب سے اونچے پہاڑ کا نام ہے، جو تبت اور نیپال کے درمیان واقع ہے، بلکہ اسپین میں ہندوستانی کھانے کےریستورانوں کا بھی ایک نام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے