بارسلونا/ پاکستان فورم اسپین کے صدر سید ذوالقرنین شاہ اینڈ فیملی کی زیرسرپرستی ایسوسی ایشن فاطمیہ پانچ بادالونا میں جشن ولادت باسعادت حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی عظیم الشان محفل منعقد ہوئی۔جس میں پاکستانی کمیونٹی کے مردوخواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جشن کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ہوا۔نظامت کے فرائض عامر ریاض نے سرانجام دئیے۔

جشن سے سید ضیغم عباس نقوی اور علامہ عبدالرشید شریفی نے خصوصی خطاب فرمایا اور کہا عقیدہ بتانے اور تبلیغ کرنے کے لیے دو چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ایک زبان، جو سچی ہو، صادق ہو، اور دوسرا کردار، جو بے عیب ہو۔

انہوں نے کہا کہ جشن منانے آیا ہوں، تو اس موقع پر ایک جملہ کہنے کو دل چاہتا ہے کہ تبلیغ کے لیے دو چیزیں چاہئیں: زبانِ صادق چاہیے اور کردارِ بے عیب چاہیے۔
اب میں اُس مصطفیٰ ﷺ کی عظمت کیا بیان کروں، جس کی زبان کا نام قرآن ہے اور جس کے کردار کا نام شریعت ہے۔وہ مصطفیٰ ﷺ جن کی زبان سے نکلا ہوا ہر لفظ ہدایت ہے، اور جن کی پوری زندگی انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہے۔قرآن اُن کے قول کی گواہی دیتا ہے اور شریعت اُن کے کردار کی ترجمانی کرتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ذاتِ اقدس صرف ہمارے عقیدے کا حصہ نہیں، بلکہ ہماری زندگی کے لیے کامل رہنمائی اور بہترین نمونہ ہے۔
وہ کون ہے جس کی زبان مشاہدے سے بھی زیادہ سچی ہے؟وہ ذاتِ اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ کی ہے، جن کا ہر قول صداقت کی گواہی دیتا ہے۔اسی لیے جب ہم کہتے ہیں کہ آپ ﷺ صادق و امین ہیں، تو یہ محض ایک لقب نہیں، بلکہ آپ ﷺ کی پوری زندگی کی روشن حقیقت ہے۔

ثنا خوان رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں صدارتی ایوارڈ یافتہ قدیر احمد خاں ‘محمد شوکت اویسی ،قمر بٹ جاتریہ’سید شاہد رسول ،سعید حیدری اور دیگر نے اپنی پرسوز آواز میں نعتیہ کلام اور منقبت پڑھ کر سماں باندھ دیا۔

جشن کی اجتماعی دعا میں سید ضیغم عباس نقوی نے پاکستان کی سلامتی ،بے گناہ قیدیوں کی رہائی اور سید ذوالقرنین شاہ کے والدین کی روح کے بلندی درجات کی دعا کی

محفل کے اختتام پر سید ذوالقرنین شاہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر لنگر کا وسیع اہتمام کیا گیا تھا
