منہاج کرکٹ کلب کی کاتالونیا کرکٹ لیگ اور ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹس کے لئے نئی وردی کی رونمائی

IMG_E7243

بارسلونا(دوست نیوز)منہاج کرکٹ کلب نے ذیشان کبابش ریسٹورنٹ پر کاتالونیا کرکٹ لیگ 2025اور ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے لئے اپنی نئی وردی کی تقریب رونمائی کا اہتمام کیا،تقریب رونمائی کے مہمان خصوصی محمد اقبال چوہدری،حافظ عبدالرزاق صادق ،جاوید مغل ،سجاول خان ،راحیل اکرم،محمد خالد،نوید اندلسی نے کھلاڑیوں میں وردیاں تقسیم کیں،

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت معین صفدر نے حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض حافظ عبدالرزاق صادق نے سرانجام دئیے 

منہاج کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے تقریب میں شرکت کی ،منہاج کرکٹ کلب کے صدر چوہدری عامر شہزاد نے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا اور مہمانوں کاتقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا ۔

 نوید اندلسی نے کہا منہاج القرآن نے مذہبی سرگرمیوں کے علاوہ کھیلوں کو فروغ دیا اور نوجوانوں کو اس جانب راغب کیا ۔محمد اقبال چوہدری نے کرکٹ قوانین طے کرنے اور مقامی انتظامیہ اور سیکرٹری اسپورٹس کو اس کھیل سے متعارف کرایا۔

سجاول خان نے کہا کہ بڑوں نے اگر کرکٹ کے لئے کام کیا ہے اور آج اس جگہ پر ہے تو ہمیں چھوٹوں کو بھی اس کھیل کے لئے خدمات سرانجام دینی چاہئیے جس سے اس کھیل کا وقار مزید بلند ہو۔کرکٹ ہمارے خون میں رچی بسی ہے،اسے کھیلنکی روح کے مطابق آگے بڑھانا چاہئیے ،منہاج کرکٹ کلب کے لئے میری نیک خواہشات ہیں کہ وہ اپنے روائتی کھیل سے مزید کامیابیاں حاصل کرے 

محمد اقبال چوہدری نے کہا کاتالونیا کا نام کرکٹ کے حوالہ سے روشن ہو یہ خواہش رہی ہے یہاں کی انتظامیہ کی ،سب نے اپنی اپنی حیثیت اور خلوص کے مطابق کام کیا،پھل ہمیشہ خلوص کو لگتا ہے،2000میں وکٹ اور بیٹ نہیں ملتے تھے اور بڑی مشکلات سے یہ چیزیں مہیا کی جاتی رہیں،آپ لوگ دلجمعی کے ساتھ کھیلتے رہیں،کچھ والدین لاپرواہ اور کچھ مجبور ہیں ہمیں ان کی رہنمائی کرنی چاہئیے اور اپنی نئی نسل کو بہتر انداز میں پروان چڑھائیں،اس سے پاکستان کا نام بھی روشن ہوگا اور ہم بدنامی سے بھی بچ جائیں گے۔کبھی بھی میں نے اپنی ذات کے لئے کوئی فائدہ نہیں لیا ہمیشہ آپ لوگوں کے مفاد کو مدنظر رکھا ہے یہ سب منہاج القرآن کے فیضان کا ثمر ہے کہ میں نے صدر کاتالونیا جوردی کے ساتھ ایک میز پر کھانا کھایا ہے۔

عامر نے کرکٹ میں بہت انتھک محنت کی ہے یہ اس کا کھیل کے ساتھ عشق ہے اور انتظار میں رہتا ہے کہ کب میچز ہوتے ہیں ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے