Screenshot
للیدا: کاتالونیا کی پولیس موسوس دِسکادرا نے جمعہ کے روز ایک 42 سالہ شخص کو اپنی ساتھی خاتون کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
اسپانش خبر رساں ادارے ACN کے مطابق، جسے مقامی اخبار Segre نے بھی رپورٹ کیا، واقعہ صوبہ لیدا کے علاقے ایتونا (Aitona) میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ تشدد کا واقعہ صبح تقریباً 6 بجے پیش آیا۔
واقعے کے بعد ایمرجنسی میڈیکل سروس SEM نے ایمبولینس روانہ کی اور خاتون کو ابتدائی طور پر ایتونا کے طبی مرکز منتقل کیا گیا۔ تاہم خاتون کی حالت اور زخموں کی سنگینی کے باعث اسے بعد ازاں آرناؤ دے ویلانوا اسپتال (Hospital Arnau de Vilanova) منتقل کر دیا گیا۔
متاثرہ خاتون کو اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ (ICU) میں داخل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اسے شدید چوٹیں آئی ہیں، تاہم اس کی جان خطرے میں نہیں ہے۔
پولیس نے واقعے کے بعد مبینہ طور پر تشدد کرنے والے شخص کو ٹوریس دے سیگرے (Torres de Segre) کے علاقے میں واقع ایک فارم ہاؤس سے گرفتار کیا۔
پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ گرفتار شخص کے خلاف اپنی ساتھی خاتون پر مبینہ تشدد کے حوالے سے قانونی کارروائی جاری ہے۔
