فیرا دی ابریل،لاطین امریکہ کی کمیونٹی کا ثقافتی رنگ،پاکستانی اجرک کے تحائف

بارسلونا(دوست نیوز)بارسلونا میں گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری فیرا دی ابریل جو اندلس تہذیب و ثقافت کی نمائندگی کرتا ہے۔یہ میلہ دس دن تک رہتا ہے جس میں مختلف سیاسی،سماجی اور ثقافتی تنظیمات اپنے اپنے اسٹال لگاتے ہیں اور اپنے کھانوں، پہناووں اور رقص کو پیش کرتے ہیں

میلہ کے آخری روز سوشلسٹ پارٹی کاتالونیا کے خیمہ میں لاطین امریکہ کی کمیونٹی کا ثقافتی رنگ، ڈانس، گانے اور روائتی ملبوسات کا رنگا رنگ میلہ ہوا جس میں لاطین امریکہ کے ممالک کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


مہمان خصوصی گورنر بارسلوناتھے جبکہ ان کے ہمراہ ایم این اے ، میئرز اور پاکستانی بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر اور سوشلسٹ رہنما حافظ عبدالرزاق صادق نے خصوصی شرکت کی۔

اسٹیج پر گلوکاری اور مختلف ڈانس گروپس کی کارکردگی پر تعریفی ڈپلومے دئیے گئے ،مہمان خصوصی اور دیگر اہم مہمانوں کو پاکستانی ثقافتی اجرک پیش کی گئی جسے چوہدری امانت حسین مہر اور حافظ عبدالرزاق صادق نے پہنایا۔

