الیکشن تائولہ تیکنیکا 2025،”فرینڈز ٹیکسی ایسوسی ایشن”نے اپنے پینل کا اعلان کردیا

Untitled-1

بارسلونا(دوست نیوز)الیکشن تائولہ تیکنیکا 2025 میں پاکستانیوں کی نمائندہ تنظیم”فرینڈز ٹیکسی ایسوسی ایشن”بھر پور حصہ لے رہی ہے۔اس بات کا اعلان فرینڈزٹیکسی ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری رضا چوہان نے شینواری ریسٹورنٹ میں منعقدہ ایک بڑے اجتماع سے اپنے خطاب میں کہا۔انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکسی سیکٹر کے مسائل کے حل کے لئے نوجوان قیادت کو سامنے لا رہے ہیں اور اپنے تجربات کو نئی نسل میں منتقل کررہے ہیں تاکہ وہ اس سیکٹر کو سمجھ سکیں اور آگے بڑھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ اب ٹیکسی سیکٹر میں ہماری نوجوان بیٹیاں بھی شامل ہو رہی ہیں اور ان کو بھی مسائل کا سامنا ہے وہ اپنے مسائل مردوں سے ڈسکس نہیں کرتی اس صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے ہم نے فرینڈز ٹیکسی ایسوسی ایشن میں خواتین ونگ بنایا ہے جس کو کاتالان خاتون مارتا دیکھ رہی ہیں۔

الیکشن تائولہ تیکنیکا 2025 کی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں گزشتہ روز پاکستانی کمیونٹی کی ٹیکسی سیکٹر کی تنظیم فرینڈرز ایسوسی ایشن نے ٹیکسی ڈرائیورز کا اجتماع کیاجس میں درجنوں ڈرائیورز نے شرکت کی۔الیکشن مہم اور نمائندوں کی تعارفی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور قدیراے خان نے ہدیہ نعت پیش کیا۔قدیر اے خان نے ایک اصلاحی نظم سنا کر خوب داد وصول کی،تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری یاسر بانیاں نے سرانجام دئیے۔

فرینڈز ٹیکسی ایسوسی ایشن کی متحرک شخصیت چوہدری سرفراز مہدی نے فرینڈر ٹیکسی ایسوسی ایشن کے اغراض ومقاصد پیش کئے۔جس میں انہوں نے خاص طور پر ٹیکسی سیکٹر کے مسائل پر اپنا نقطہ نظر واضح کیا اور کہا کہ ہمارا اولین مقصد نوجوانوں کو آگے لانا ہے جو اپنے سیکٹر کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی کے لئے بھی نیک نامی کما سکیں 

چوہدری یاسر بانیاں نے کہا کہ ہم چوہدراہٹ قائم کرنے کے لیے نہیں بلکہ مسائل کے حل کے لئے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک ٹیکسی ایسوسی ایشن کے سابق صدر نائب صدر اور دیگر تقریبا آٹھ سابق عہدیداران ہمارے ساتھ اس وقت ہال میں موجود ہیں،اس کے علاوہ ٹیکسی سیکٹر کے گروپس کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ ہے اور انہوں نے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ سکھ بھائی بھی شامل ہیں اور جو سمجھتے ہیں کہ ہمارے مسائل کا حل فرینڈر ٹیکسی ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے ہی ممکن ہے۔

تقریب سے سید جنید شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور  اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی

آخر میں فرینڈز ٹیکسی ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری رضا چوہان نے بڑے اجتماع میں اپنے پینل کا اعلان کردیا۔جس کے مطابق چوہدری رضا چوہان،چوہدری سرفراز مہدی،شیرمحمد،مارتا شامل ہیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے