سعودی عرب میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس فلسطین کے دوریاستی حل کا بہترین موقع ہوگی،سانچز

ہسپانوی وزیراعظم پیدروسانچز نے بغداد میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس تنازعے کا “سیاسی حل” نکالنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے زور دیا: “مشرقِ وسطیٰ میں امن کی واحد راہ، اسرائیل-فلسطین تنازعے کے دو ریاستی حل کے نفاذ سے گزرتی ہے۔”
انہوں نے دیگر ممالک سے اپیل کی: “میں ایک بار پھر دنیا کے دیگر ممالک سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کریں۔”
سانچیز نے امید ظاہر کی کہ جون میں سعودی عرب میں ہونے والی دو ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں پیش رفت ہوگی، جسے انہوں نے “ایک تاریخی موقع” قرار دیا۔
تاہم، انہوں نے کہا کہ “یہ صرف اسی صورت کامیاب ہو سکتی ہے جب عرب اور یورپی ممالک کے درمیان وسیع اتفاقِ رائے ہو، جو پوری عالمی برادری کی مضبوط کارروائی کی راہ ہموار کرے