انتہاپسند دائیں بازو کی آئیڈیالوجی پوری دنیا میں زور پکڑ رہی ہے،یہ قوتیں ہماری سوسائٹیوں کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں،پیدروسانچز

Screenshot

Screenshot

استنبول(دوست نیوز):“انتہاپسند دائیں بازو کی آئیڈیالوجی پوری دنیا میں زور پکڑ رہی ہے، اور ہم اپنے اپنے ممالک میں اس کے منفی اثرات واضح طور پر دیکھ رہے ہیں۔ یہ قوتیں ہماری سوسائٹیوں کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں، ہمارے سماجی اقدار کو نشانہ بنا رہی ہیں، مختلف سوچ رکھنے والوں کو دبانا اور ممنوع قرار دینا چاہتی ہیں، اور ہمیں بند معاشروں میں قید کرنا چاہتی ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا:“سب سے زیادہ تکلیف ان لوگوں کو ہوتی ہے جن سے یہ نفرت کرتے ہیں۔ ان کا مقصد ہے ان فتوحات کو ختم کرنا جو درمیانے اور مزدور طبقے نے برسوں کی جدوجہد کے بعد حاصل کیں۔ وہ ایسی دنیا چاہتے ہیں جہاں چند افراد کے فائدے میں باقی سب کا نقصان ہو۔”

سانچیز نے زور دیا کہ اس “ردعمل کی لہر” کا مقصد خواتین کے حقوق محدود کرنا، ہم جنس پرستوں کے رشتوں کو ختم کرنا، اور جمہوری اداروں کو کمزور کرنا ہے۔

انہوں نے کہا:“یہ لوگ وہ سب ختم کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے ہم کھڑے ہیں۔ ہم جمہوریت، سماجی انصاف، خواتین کے حقوق، صنفی مساوات اور اقلیتوں و محروم طبقات کے بہتر مواقع پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمارے خیالات اور اصول ایک جمہوری نظام میں پیوست ہیں جو عوام کو جھانسہ دینے والوں کے خلاف لڑتا ہے۔”

سانچیز نے پرعزم انداز میں کہا:“ہوسکتا ہے کہ انتہاپسند دائیں بازو کا عروج ہو، مگر ہم غلطی نہ کریں: یہ ردعمل کی لہر بالآخر ناکام ہوگی۔ جب قوم پرستی واحد رہنما بن جاتی ہے، تو وہ خود ہی راستہ بھٹک جاتے ہیں۔ جہاں وہ معاشروں کو تقسیم کرتے ہیں، ہم پل تعمیر کرتے ہیں۔ چاہے ہمیں دھچکے لگیں، چاہے ہمیں تھپڑ پڑیں، ہم اپنے جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔”

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے